اردو محفل فورم

لاریب مرزا
لاریب مرزا
رافٹنگ سے پہلے انہوں نے دستخط لیے کہ اگر آپ کی جان کو کوئی خطرہ لاحق ہو گیا تو ہم ذمہ دار نہ ہوں گے۔ ہمیں ایک لمحہ لگا فیصلہ کرنے میں۔ زیک بھائی!! بلآخر ہم نے رافٹنگ کا ایڈونچر کر لیا۔ :پ
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
واہ بہنا۔آپ کو ڈر تو لگا ہو گا۔
زیک
زیک
زبردست! وادی کاغان کی سیر کر رہی ہیں؟ تصاویر کہاں ہیں؟
یاز
یاز
زبردست۔
تصویری لڑی کے اجراء تک ہم بھوک ہڑتال پہ رہیں گے۔
لاریب مرزا
لاریب مرزا
زیک ناران، گلگت اور ہنزہ کے پانچ روزہ ٹور پہ نکلے ہیں۔ آج دوسرا دن تھا۔
لاریب مرزا
لاریب مرزا
محمد عدنان اکبری نقیبی جب آپ کو تیرنا نہ آتا ہو۔ پانی میں بڑے بڑے پتھر نظر آ رہے ہوں اور ٹھاٹھیں مارتا ہوا ٹھنڈا یخ پانی ہو اور آپ پانی کے ساتھ بہہ جائیں تو کوئی بچانے والا بھی نہ ہو تو تو ڈر تو لگتا ہے۔ دو تین جگہوں پہ تو لگا کہ بس اب نہیں بچتے۔ اس قدر رف پانی تھا کہ ہم پورے بھیگ گئے اور پانی رافٹ میں بھی آ گیا۔ چپو چلا چلا کے حالت ہو گئی۔ لیکن یہ ایڈونچر زبردست رہا۔
لاریب مرزا
لاریب مرزا
یاز ہاہاہا!! ہم تو لڑی بنا کے ساتھ ساتھ اپنے سارے احساسات بیان کرنا چاہتے تھے لیکن فون کے سگنل ہی نہیں آتے یہاں۔ ابھی ہوٹل کا وائی فائی استعمال کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ کچھ نہ کچھ اشتراک تو کریں گے واپسی پہ۔ :)
عثمان
عثمان
بہت خوب!
فیملی کے ساتھ ہیں یا سکول کے ساتھ۔ :)
لاریب مرزا
لاریب مرزا
عثمان بھائی!! یہ پروگرام کچھ گولیگز کے ساتھ بنا تھا۔ لیکن سکول کی طرف سے نہیں گئے تھے بلکہ ٹور ارینج کرنے والے ایک گروپ کے ساتھ گئے تھے۔ :)
Top