اردو محفل فورم

محمدظہیر
محمدظہیر
مار دیا یا زندہ چھوڑ دیا
لاریب مرزا
لاریب مرزا
ہمارے بھائیوں کو مدد کے لیے طلب کیا گیا۔ مابدولت بھی بھائیوں کے ساتھ سانپ دیکھنے کے اشتیاق میں ہمسائیوں کے گھر میں تشریف فرما ہیں۔ تاحال سانپ کی تلاش جاری ہے۔ ہمسائیوں کے گھر میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی۔
محمدظہیر
محمدظہیر
پانچ بھائیوں کے ہوتے ہوئے سانپ کا بچ نکلنا مشکل ہی ہے
محمدظہیر
محمدظہیر
میں نے اپنے عربی کورس کے دوران ایک ہفتے میں دو سانپوں کو دیکھا ہے، لوگوں نے دونوں کو مار دیا. جنگل کی وجہ سے وہاں بہت سانپ تھے.
لاریب مرزا
لاریب مرزا
ہاہاہاہا!! ابھی چار بھائی ہیں گھر پہ۔
بہت ڈھونڈا لیکن افسوس!! ابھی تک نہیں ملا۔ ہم تو تصاویر بنانے کے لیے موبائل فون بھی ساتھ لے کے گئے تھے۔ :پ
محمدظہیر
محمدظہیر
خیر عید ہے سو جانے دیجیے سانپ کو. خوشی کے موقع پر تو سب بھائیوں کو گھر پر ہونا چاہیے نا ایک بھائی موجود کیوں نہیں ہیں :)
زیک
زیک
سانپ اچھا جانور ہے۔ بہت دیکھے ہیں۔ اکثر بےضرر ہوتے ہیں
جاسمن
جاسمن
پچھلے دنوں میں نے بھی سانپ کا ایک بچہ مارا۔
جاسمن
جاسمن
بچے بہت متاثر ہوئے کہ ان کی اماں بہت بہادر ہیں۔
لاریب مرزا
لاریب مرزا
محمدظہیر ہم نے تو جانے دیا لیکن جن کے گھر میں سانپ گم ہو گیا تھا ان کی نیندیں اُڑی رہیں۔ :)
ایک بھائی بیرونِ ملک مقیم ہیں سو وہ ہمارے ساتھ عید نہیں کر سکتے تھے۔ :)
Top