اردو محفل فورم

فرقان احمد
فرقان احمد
کوئی تو وجہ رہی ہو گی؟؟؟
لاریب مرزا
لاریب مرزا
فرقان احمد جی ہاں، بالکل!! وجہ تو ہے۔ ایک تو یوں بھی بارش کچھ خاص پسند نہیں اور موسلاھار بارش کے بعد کہیں باہر نکلنے کی شدید غلطی کے مرتکب ہو جائیں تو متاثرہ سڑکیں، کیچڑ اور گندگی طبع نفیس پر بے حد گراں گزرتے ہیں۔ اور آج کل تو بارش کے بعد جو حشرات الارض محوِ طواف ہوتے ہیں۔ اللہ کی پناہ!!
اتنی وجوہات کافی ہیں نا؟؟ :) :)
عثمان
عثمان
بارش کا تو اپنا ہی ایک لطف ہے۔ :)
برفباری کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ :)
لاریب مرزا
لاریب مرزا
عثمان بھائی!! پاکستان میں برف باری ہوتی ہی کہاں ہے۔ جن علاقوں میں جب جب ہوتی ہے تب تب وہاں کا چکر نہیں لگا سو اس بارے میں کوئی رائے دینے سے قاصر ہیں۔البتہ جو لوگ بارش سے لطف اندوز ہوتے ہیں ہمیں ان کے لطف اندوز ہونے پہ چنداں کوئی اعتراض نہیں۔ :)
عاطف ملک
Top