اردو محفل فورم

حسان خان
حسان خان
'موٹرسائیکل' کے لیے فی الحال میرے ذہن میں 'موٹری دوچرخہ' آ رہا ہے۔ اگر کبھی ضرورت پڑی تو شاید میں اپنی تحریر میں یہ اصطلاح استعمال کروں۔
حسان خان
حسان خان
میں نے 'سائیکل' کی بجائے تحریر میں 'دوچرخہ' استعمال کیا تھا کیونکہ یہ اصطلاح میری اپنی زبان فارسی اور فارسی گو دیار میں رائج ہے، اور مجھے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میری زبان فارسی میرے لیے سند اور معیار کا درجہ رکھتی ہے، اور اگر کوئی لفظ فارسی میں مستعمَل ہے، تو امکانی لحاظ سے میرے نزدیک وہ لفظ اردو میں بھی استعمال ہو سکتا ہے، لہٰذا میں ضرورت پیش آنے پر فارسی اصطلاحیں، کلمات اور تراکیب استعمال کرتا رہتا ہوں۔
زیک
زیک
موتورسیکلت

افسوس کہ فارسی جیسی عظیم زبان نے یہ لفظ موئی انگریزی (یا کسی اور مغربی زبان) سے لیا۔ اگر فارسی تہذیب موٹرسائیکل ایجاد کرنے کے قابل ہوتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔
Top