اردو محفل فورم

محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
کھنہ پل پر کھڑا تھا. اوبر بک کروائی ہی تھی کہ ایک موٹر سائیکل والا ہاتھ سے چھین کر بھاگ گیا. ساتھ ہی پیچھے ایک اور بائیک والا آیا. اور پوچھا کیا ہوا. میں نے بتایا کہ موبائل چھین کر بھاگا ہے. انہوں نے بائیک دوڑا دی. تین منٹ میں اوبر آ گئی.
اس سے فون لے کر اپنے نمبر پر کال کی. تو بعد والے بائک پر جو لڑکے تھے. انہوں نے بتایا کہ فون ہم نے لے لیا ہے. آپ لوکیشن بتائیں. یوں الحمد للہ 10 منٹ کے اندر موبائل واپس مل گیا. :)
لاریب مرزا
لاریب مرزا
اللہ اللہ!! شکر الحمد للہ کہ کوئی نقصان نہیں پہنچایا آپ کو۔ اور آپ خوش قسمت ہیں کہ چھنا ہوا موبائل بھی مل گیا۔ بہت بہت مبارک ہو۔ :)
ابن توقیر
ابن توقیر
آپ کو بیک وقت اچھے اور برے جوانوں سے واسطہ پڑا۔واپس لانے والے لڑکوں کی وجہ سے دل کو بہت حوصلہ ملا۔ان لوگوں کی وجہ سے ہی دنیا میں آگے بڑھنے کی ہمت ملتی ہے۔
Top