اردو محفل فورم

زیک
زیک
یہ پاکستان میں روز ہو رہا ہے۔ پھر محفلین کہیں گے کہ مسلمانوں کو کیوں برا کہتے ہو
محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
برا کہنے کا کیا فائدہ؟ اگر ایسے ہی رہے تو خود مر مٹ جائیں گے یا زیادہ سے زیادہ سب کو مٹا دیں گے ،اور کیا ہونا ہے؟
زیک
زیک
خود کو مسلمان کہتے ہیں اسلام کا نام لے کر یہ کام کرتے ہیں ہم سادہ لوگ ہیں ان کی باتوں کا یقین کرتے ہیں
اَبُو مدین
اَبُو مدین
ویسے تو آپ کسی کا یقین نہیں کرتے، لیکن اس معاملے میں فوراً کرتے ہیں۔ سادہ لوح صرف یہیں پہ آ کے بن جاتے ہیں۔
اَبُو مدین
اَبُو مدین
اگر ہماری سوسائٹی انتہا پسندی کی عروج پر ہے تو آپ کی بھی پیچھے نہیں بس فرق اتنا ہے کہ دونوں مخالف سمت کے انتہا پسند ہیں۔ ہر آئے دن توپیں اٹھا کے پہنچ جاتے ہیں۔
زیک
زیک
انسان اپنے اقوال و اعمال سے ہی پہچانے جاتے ہیں اس بارے skepticism کیسی
زیک
زیک
رہی بات امریکی انتہاپسندی کی تو ابھی پچھلے کیفیت نامے میں اسی کا رونا رویا تھا
آصف اثر
آصف اثر
زیک یہ کیا ہر وقت لٹھ اُٹھا کے دنگا فسادسے مزے لیتے ہو۔ نظام پر بات کیوں نہیٰں کرتے جو ان واقعات کا اصل ذمہ دار ہے۔ لوگوں کو سمجھانا ہے توخود آکے کرلو۔ گستاخوں کا منھ بند کرلو۔ ان گستاخوں کواختلاف رکھنے اور گستاخی کرنے میں فرق کے لیکچر دو تو کوئی بات بنے۔
Top