اردو محفل فورم

ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
اور بھی کام ہیں دنیا میں ۔۔۔ پانامہ کے سوا :پ
عبد الرحمٰن
عبد الرحمٰن
بات آپ کی بھی سچ ہے لیکن غلط دیکھ کر بھی غلط کے خلاف نا بولنا غلط کا ساتھ دینے کے برابر ہے
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
کہاں کہاں بولیں گے غلط کے خلاف ؟؟؟ جہاں اوپر سے نیچے تک سب کچھ ہی غلط ہے ؟؟ حتیٰ کہ میں اور آپ بھی غلط ہیں ۔ کسی نہ کسی جگہ ۔۔
یہ سسٹم غلط ہے ۔۔ اس سسٹم کے تحت الیکٹ ہونے والے نمائندے غلط ہیں ۔ جنہوں نے ووٹ دیا وہ غلط ہیں ۔ کوئی ایسا بتا دیں جو غلط نہ ہو ؟؟؟
عبد الرحمٰن
عبد الرحمٰن
ہم اپنے حصے کا چراغ چلاتے ہین آپ اپنے حصہ کا چراغ چلائے آخر کب تک سسٹم اور نمائندہ کا رونا روتے رہیں گئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا شروع کریں سسٹم خود ٹھیک ہو جائے گا
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
ایگزیکٹلی ۔ یہی میں کہنا چاہتا تھا ۔ جب تک ہم خود ٹھیک نہیں ہوں گے کوئی ولی اللہ بھی اس ملک کا وزیر اعظم بن جائے تو حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے ۔
Top