اردو محفل فورم

arifkarim
arifkarim
ماب جسٹس سے آپ قانون پر عملداری کی توقع کر رہے ہیں؟ پاکستان میں سوشل میڈیا بین کر دینا چاہئے
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
میں نے کہا کہ یہ قانون کی عملداری ہے؟
ماب جسٹس تک نوبت لاقانونیت کے سبب ہی پہنچی ہے.
arifkarim
arifkarim
ماب جسٹس ایک سونامی کی طرح آتا ہے اور سب کچھ بہا کر صاف۔ پولیس کے پہنچنے کی نوبت نہیں آتی۔ عوام کو فوراً انصاف چاہئے جو کہ عدالتیں فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
جی یہی مسئلہ ہے. کہ عدالتی نظام اور حکومت دونوں سے عوام کا اعتبار اٹھ چکا ہے.
پہلے رونما ہونے والے اس طرح کے واقعات پر بھی کوئی فوری اقدامات نہ کیے گئے.
زیک
زیک
آپ کے خیال میں قانونی اداروں کو مشال خان کے خلاف کیا ایکشن لینا چاہیئے تھا اور کیوں؟
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
یہ تبصرہ اس مزاج پر ہے جو قوم کا بن چکا ہے۔ عمومی طور پر ہی عدالتی نظام سے لوگوں کا اعتبار اٹھ گیا ہے۔ اگر پہلے رونما ہونے والے ماب جسٹس کے واقعات پر سخت ایکشن لیا گیا ہوتا، تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔
مشال خان پر ایکشن کی تو بات ہی تب آتی، جب کسی نے اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا ہوتا۔
Top