اردو محفل فورم

سین خے
سین خے
ہائے اللہ! آپ دوسروں کی اتنی فکر کرتے رہے تو آپ کا کیا حال ہو جائے گا؟ کبھی صرف اپنی بھی فکر کیجئے نا
راحیل فاروق
راحیل فاروق
دوسرے کون؟سب اپنے ہیں۔ پورا ملک اپنا ہے۔ بلکہ ہر ملک ملکَ ماست کہ ملکَ خدائے ماست!
سین خے
سین خے
جی نہیں! انسان دنیا میں اکیلا آتا ہے اور دنیا سے اکیلا جاتا ہے۔ کوئی اپنا نہیں ہوتا! سب الگ الگ اکیلے اکیلے ہیں!
راحیل فاروق
راحیل فاروق
دنیا تو ہم نے بھی کچھ نہ کچھ دیکھی ہے مگر اتنے سنجیدہ اب نہیں ہوتے۔ آپ کو تو بقولَ خود کھانے پکانے سے شغف ہے۔ پتا ہو گا کہ دال میں کالا نہ ہو تو گل ہی جاتی ہے۔ ؛)
سین خے
سین خے
اگر پوری دال اندر، باہر، ہر طرف سے کالی کٹ ہو تو کچری اور پپیتا بھی دال کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے
راحیل فاروق
راحیل فاروق
جی، فقیر نے بھی یہی فلسفہ پیش کیا ہے۔
سین خے
سین خے
ویسے جب آپ خود کو فقرا میں شمار کر ہی رہے ہیں تو دال کی اتنی پرواہ کیوں ہے؟ ہوا پر گزر بسر کیجئے ;)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
ہوا پرستی سے اللہ نے قرآن میں منع فرمایا ہے۔
Top