اردو محفل فورم

عثمان
عثمان
http://www.urduweb.org/mehfil/forums/%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81-%D9%88-%D8%A7%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%DB%8C%D9%88.39/
اس لنک پر جائیے۔ بائیں طرف آپ کو ایک بٹن نظر آئے گا۔ جس پر لکھا ہوگا "نئی لڑی ارسال کریں"۔ اسے دبائیے اور اپنے تعارف کے عنوان سے ایک لڑی شروع کیجیے۔ تمام باتیں آہستہ آہستہ واضح ہوجائیں گی۔
اردو محفل میں خوش آمدید! :)
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
بار بار نیا کیفیت نامہ لکھنے کی بجائے سامنے لکھے ہوئے تبصرہ پہ کلک کریں گی تو اسی کیفیت نامے کی نیچے ٹا ئپ کر سکیں گی ۔ یہ بھی کنفرم ہو جائے گا کہ آپ اپنی ہی بات کا جواب دے رہی ہیں ۔
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
یہ آپ کی بیٹی کی تصویر ہے ؟؟؟
ظل عرش
ظل عرش
شکریہ عثمان، شکریہ عامر.. میں کوشش کرتی ہوں.. جی ہاں یہ میری جانو بیٹی کی تصویر ہے
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
ماشا ء اللہ بہت پیاری بیٹی ہے ۔ اللہ نصیب اچھے کرے اور صحت سلامتی والی زندگی دے ۔ آمین
ظل عرش
ظل عرش
آمین. شکریہ... اففففف یہ خاصا مشکل کام ہے. تعارف لکھنا ہے پر اتنا کچھ ہے وہاں. کافی پیچیدہ ہے سب..
عثمان
عثمان
ابھی پیچیدہ لگ رہا ہے کہ ابتدا ہے۔ تمام اراکین اس لمحے سے گذرتے ہیں۔
آہستہ آہستہ سب آسان ہوجائے گا۔ محض چند دن لگیں گے۔ :)
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
کچھ بھی پیچیدہ نہیں ہے ۔۔ جس کی سمجھ نہیں آ رہی اسے چھو ڑ دیں۔ بس اپنے بارے میں جو شیئر کرنا چاہیں وہ بتا دیں بس ۔ ٹائپ کرلیں
ظل عرش
ظل عرش
شکریہ عثمان اور عامر.. میں کوشش کرتی ہوں. پر مجھے کبھی اندازہ نہیں ہوا کہ انگریزی اتنی آسان ہے
عثمان
عثمان
بات آسانی کی نہیں۔۔ محض عادت کی ہے۔
آپ کو انگریزی ٹائپ کرنے کی عادت ہے۔ عین ممکن ہے کہ پہلی بار انگریزی ٹائپ کرتے وقت بھی آپ ایسی ہی کسی مشکل سے گذری ہوں۔ :)
ظل عرش
ظل عرش
سو تو ہے. دراصل میری جاب کی نوعیت ہی کچھ ایسی ہے کہ دن کا زیادہ تر حصہ انگریزی بولنے اور لکھنے میں گزرتا ہے.. سو اس کی عادت ہے
عثمان
عثمان
جاب ہی کیا۔۔ مجھ سمیت یہاں ایسے کئی لوگ ہیں جو گھر سے باہر انگریزی ہی لکھتے اور بولتے دن گذارتے ہیں۔
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈاکٹرعامر شہزاد
جی میری طرح :)
عثمان
عثمان
جو گفتگو ہم یہاں کر رہے ہیں اگر وہ آپ کی تعارفی لڑی میں کریں تو بہت فائدہ ہوگا کہ اور بھی لوگ اس میں باآسانی شریک ہوسکیں گے۔ اپنی تعارفی لڑی میں چند فقرے لکھیے اور شائع کیجیے۔
ظل عرش
ظل عرش
ٹھیک بات ہے. خیر مجھے انگریزی پسند بھی بہت ہے. یہ بہت سلو نہیں ہے؟ میرا مطلب ہے یہاں آرام سے بات ہو جاتی ہے؟
عثمان
عثمان
جی ہاں یہاں باآسانی بات ہوجاتی ہے۔
ظل عرش
ظل عرش
اب یہ تعارفی لڑی کہاں سے آئے گی؟
عثمان
عثمان
ویب سائٹ کے ہیڈر پر "جدید مراسلے" کا بٹن ہے۔ وہ دبائیے۔ وہاں نظر آئے گی۔
اس کے علاوہ جس زمرہ میں شائع کیا ہے وہاں بھی موجود ہوگی۔
محفل کے سرورق پر بھی کچھ دیر کے لیے نمودار ہوگی۔
ظل عرش
ظل عرش
بات یہ ہے کہ اور اراکین سے متعرف تو ہو جاؤں پر مجھے تو آپ دو لوگوں کو جواب دینے میں اتنی دقت ہے تو زیادہ لوگوں کو کیسے مینج کروں گی؟
عثمان
عثمان
جو راستہ ہم دو افراد نے بتایا ہے۔ اسی پر چل کر وہ تمام مسئلہ حل ہوجائے گا جس کا آپ نے تذکرہ کیا ہے۔
Top