اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
دل، کہ دلداریاں بُھلا بیٹھے ۔۔۔ اردو محفل علیل ہو گئی ہے۔
محمداحمد
محمداحمد
چھڑ گیا ہے جو قصہء من و تو ۔۔۔ سو محبت قتیل ہو گئی ہے۔
غدیر زھرا
غدیر زھرا
کیا کہنے..اففففف یہ زباں درازیاں :(
محمداحمد
محمداحمد
ہممم۔۔۔۔۔۔! کیا کیجے۔
غدیر زھرا
غدیر زھرا
بے تمیزی سے ہے رائج ابتری
جس کو دیکھو خود نمائی خود سری
نے بیاں کا ہے سلیقہ نے زباں
اس پہ ہے ہر ایک سحبان زماں

بس قلم وقت زباں بازی نہیں
چپ کہ دورانِ سخن سازی نہیں
کون حرفِ خوب کو کرتا ہے گوش
بات کی فہمید کا ہے کس کو ہوش
بے تمیزوں سے بھرا ہے سب جہاں
اب دماغِ حرف ہم کو بھی کہاں
محمداحمد
محمداحمد
خوب ! یعنی آپ بھی شعر گوئی کا میلان رکھتی ہیں۔ غدیر زھرا

ویسے شعر و شاعری میں زیادہ دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ایسا ہونا بعید از قیاس نہیں ہوتا۔
غدیر زھرا
غدیر زھرا
ابھی میں نے سر کو ٹیبل پر دھر کر اففف ہی کہا ہے ورنہ تو سامنے دیوار پر مارنا مناسب لگ رہا تھا :پ
یہ میر تقی میر کی مثنوی نہ ہوتی تو پھر بھی یہ الزام سہہ لیتی :) میں شاعری نہیں کرتی سر :)
محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہاہاہا۔۔۔!

یہ تو کمال ہی ہوگیا۔ :) یعنی ہمیں اُمید ہے کہ آپ جب بھی شاعری کریں گی اعلیٰ پائے کی کریں گی۔ :)

ویسے چونکہ یہ زیرِ گفتگو موضوع پر لفظ بہ لفظ کھپ رہی تھی سو ہمیں فی البدیہہ لگی۔ :) :) :)

اُمید ہے میر صاحب آپ کی سفارش پر ہمیں معاف فرمائیں گے۔ :) :) :)
Top