اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
وعلیکم السلام، ہم وہاں ہیں جہاں ۔۔۔۔ :)

سائیں اللہ جو شکر آھی، اوھان جی دعا کھپی رُگی۔

آپ سنائیے رمضان کے بات کچھ فرصت میسر آئی؟
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
حضور فرصت ہمیں کب میسر نہیں ہوتی ۔ روز ہی ہوتی ہے ۔ بس یوں ہے کہ جب کام کاج سے فرصت ملتی ہے تو پھر اور کسی چیز کے لئے وقت نہیں بچتا ۔ احمد بھائی ، آپ کسی طرح اسمبلی میں کوئی بل وِل پاس کرواکے دن میں چوبیس کے بجائے پچیس گھنٹے نہیں کرواسکتے؟!
محمداحمد
محمداحمد
:) :) :)

ہماری اسمبلی والے کوئی ایسا بل پاس نہیں کرتے جس میں اُن کی مالی حیثیت مستحکم ہونے کا کوئی موقع نہ ہو۔

آپ یوں کیجے کہ دفتر والوں اور بھابھی کو بتادیں کہ حکومت نے نازک حالات کو دیکھتے ہوئے دن کو 23 گھنٹوں تک محدود کر دیا ہے۔ اس طرح ایک گھنٹہ آپ کے پاس بچے گا ہم لوگوں کے لئے۔ :) :) :)
Top