اردو محفل فورم

راحیل فاروق
راحیل فاروق
قرآن کے مطابق انبیا کی آل ان کی اولادیں اور خاندان نہیں بلکہ متبعین ہوتے ہیں۔ قرآن نے لوط علیہ السلام کی بیوی اور نوح علیہ السلام کے بیٹے کو ان کی آل میں شمار نہیں کیا۔
اللہ کرے اب میں زندہ بچ جاؤں! :)
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
میری رائے میں آل رسول سے مراد رسول کی پیروی اور اتباع کرنے والا ہی ہے۔ لیکن۔۔ جب آل محمدصلی اللہ علیہ وسلم کہا جائے گا تو اس سے مراد ان کی اولاد، نسل اور خاندان ہی ہو گا۔ (واللہ عالم بالصواب)
البتہ کیا وہ بھی جو مسلمان نہیں، پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ راحیل فاروق صاحب نے حوالہ دیا ہے اس سے وضاحت ہو تو جاتی ہے
راحیل فاروق
راحیل فاروق
اور نوح نے اپنے رب کو پکارا۔ کہنے لگا، "اے میرے رب! میرا بیٹا بھی تو میرے اہل میں سے ہے اور بے شک تیرا وعدہ سچا ہے۔ اور تو حاکموں کا حاکم ہے۔" کہا، "اے نوح! وہ تیرے اہل میں سے نہیں۔ بے شک اس کے اعمال غیرصالح ہیں۔ تو مجھ سے وہ مت مانگ جس کی تجھے خبر نہیں۔ میں تجھے ہدایت کرتا ہوں کہ نادان مت بن۔"
(سورۂِ ہود - آیات 45، 46)
راحیل فاروق
راحیل فاروق
(لوط علیہ السلام نے کہا، ) "اے میرے رب! مجھے اور میرے اہل کو ان کے فعل سے نجات دے۔" تو ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی۔ مگر ایک بڑھیا جو پیچھے رہ جانے ولوں میں تھی۔
(سورۂِ شعرا - آیات 169، 170، 171)
زیک
زیک
چلیں یہ تو کلیئر ہوا کہ ملکہ سیدہ الیزبتھ دوم آل میں نہیں آتیں۔
راحیل فاروق
راحیل فاروق
اولاد میں ہیں کیا؟ :0
راحیل فاروق
راحیل فاروق
ابھی انٹرنیٹ کو کھوجا تو منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔ تمام سادات کو میری جانب سے دلی مبارک باد! :ڈی
راحیل فاروق
راحیل فاروق
ویسے زیک بھائی، قرآن غیرمسلموں کے بخشے جانے پر بھی پابندی عائد نہیں کرتا۔ :)
اب تو میں ضرور مارا جاؤں گا!
زیک
زیک
راحیل: قرآن کے بارے میں آپ سے متفق ہوں مگر میرا اشارہ عام عقائد کی طرف تھا۔ ایک طرف آلِ محمد کو اکثر جنوبی ایشیائی مسلمان کافی اہمیت دیتے ہیں دوسری طرف کافی چانس ہے کہ آج آلِ محمد کی بڑی تعداد مسلمان نہیں ہے اور غیرمسلم کے بارے میں اکثر کے رویے کافی سخت ہیں۔
Top