سر یہ فورم شاید آپ کے مزاج کے برعکس ہے اس لیے میرا بھی آپ کو یہی مشورہ ہے کہ اپنی طبیعت کا خیال رکھیں ادب کے لیے آپ کی گراں قدر خدمات سے کون آشنا نہیں۔سلامت رہیے
سر ۔ہماری کوئی خطا ہے تو ہم دست بستہ معافی کے خواستگار ہیں۔بلکہ سب کی طرف سے معافی چاہتے ہیں۔ آپ بڑے ہیں۔علم میں،تجربہ میں،شفقت میں۔معاف کرنا مشکل ہے۔لیکن پھر بھی استدعا ہے کہ معاف کر دیں۔
سر یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ نظر انداز کرنے کی سہولت ہے۔یقیناَََ آپ کے دل کو ٹھیس پہنچی ہو گی۔ مجھے نہیں معلوم کہ کہاں پہ کیا ہؤا ہے۔ لیکن ضرور کچھ غلط ہؤا ہے۔