اردو محفل فورم

نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
یہ تصویر ایک رکن کی ہے۔ راحیل بھائی اگر یہ آپ بھی نہیں تو پھر واقعتا غور طلب بات ہے۔
راحیل فاروق
راحیل فاروق
آپ ہیں؟ قسم سے؟
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
کھائے بغیر گزرا ہو تو۔۔۔۔۔۔ ہوں تو بنا قسم کھائے بھی میں ہی۔۔۔
جاسمن
جاسمن
راحیل! آپ نے نیرنگ بھائی کو نہیں پہچانا؟
آج کل علامہ اقبال کی واپسی کا اشتہار بنے گھوم رہے ہیں۔
راحیل فاروق
راحیل فاروق
ایسی صورتیں آج کل کہاں دکھائی دیتی ہیں، آپی؟
ہم تو انھیں لکھنؤ کے کوئی قدیمی بزرگ سمجھ کر فاتحہ بھی پڑھ چکے تھے۔ بہرحال، خوشی ہوئی آپ سے مل کر، نیرنگ بھائی۔ جیتے رہیے۔ پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ شکل لوگ!
Top