اردو محفل فورم

اکمل زیدی
اکمل زیدی
تو ٹھیک ہے نا کم از کم فاتحہ کا انتظام تو ہوگیا نہ ... :)
سارہ خان
سارہ خان
صرف ساگ ؟ میں تو بہت سارا پیاز ٹماٹر کا مصالحہ بنا کے فریز کرتی ہوں ۔۔سالن جلدی بن جاتا پھر :ڈ
مقدس
مقدس
ساگ پکانا ہو تو ہفتے بھر کا ہی پکاؤ۔۔ جتنا ٹائم اس کو پکانے میں لگتا ہے۔۔۔ ایک ہفتے کا ریسٹ تو ضروری ہوتا ہے :ڈی
مقدس
مقدس
ایگری سارہ۔۔ میں بھی ایسے ہی کرتی ہوں
نایاب
نایاب
ساگ چیز ہی ایسی ہے نہ چھوڑی جائے ۔
میری مکمل بہتر نے کوئی دس بارہ کلو ساگ بنایا اور پکایا ہے ۔ اب ڈبوں میں بند فریزر کی نذر کر دیا ہے ۔ جب بھی کوئی بچہ ددھیال ملنے جائے گا چچا تایا کو دے آئے گا ۔ کہہ رہی تھی گھوٹ گھوٹ کندھے ہی ٹوٹ گئے ۔ ویسے مکئی کی گرم روٹی مکھن کا پیڑا اور سرسوں کا ساگ ۔۔۔۔۔۔۔ نعمت خاص ہے بلاشبہ
بہت دعائیں
مقدس
مقدس
بالکل نایاب بھائی۔۔ مجھے بھی ساگ بہت پسند ہے۔۔ اور لسی والا تو میرا فیورٹ ہے بس اس کو پکانے میں ٹائم بہت لگتا ہے اس لیے میں بھی ایکسٹرا بنا کر رکھتی ہوں اور پراٹھوں کے ساتھ تو بس ۔۔۔۔
حمیرا عدنان
حمیرا عدنان
ویسے کویت میں بنا بنایا ساگ مل جاتا ہے گھر لاو اور تڑکا لگا کر کھا لو
نایاب
نایاب
لگتا ہے محترم حمیرا بٹیا بہت شوق سے ساگ پکاتی ہیں ۔ اور بالیقین مزے کا بھی ہوتا ہوگا ۔ ساگ کے بہانے محترم مقدس بٹیا مخاطب ہو گئیں ۔ ساگ پر تبصرے کا انعام مل گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت دعائیں سدا ہنسیں مسکرائیں سب بٹیائیں ،۔۔۔۔
حمیرا عدنان
حمیرا عدنان
تھوڑے دن پہلے ساگ کھایا تھا پاکستان سے بن کر آیا تھا جتنا ساگ تھا اتنا ہی مکھن تھا اندر بہت مزے لے لے کر کھایا تھا ☺
مقدس
مقدس
نایاب بھیا میں ابھی دوسرے تھریڈ می آپ کو میسج کرنے لگی تھی کہ اتنے ٹائم ہو گیا آپ نے مجھے دعائیں نہیں دی۔۔ محفل پر جب نہیں ہوتی تو اس کو ہمیشہ مس کیا میں نے۔۔ آپ دعا دیتے ہیں تو لگتا ہے سب ٹھیک ہو جانا
حمیرا عدنان
حمیرا عدنان
متفق ہوں مقدس آپ سے
مقدس
مقدس
حمیرا یہاں پر ٹن والا تو ملتا ہے لیکن کھاتا کوئی نہیں۔ فریش ہی لا کر پکایا جاتا ہے۔۔ اور تڑکے کے بعد جو خوشبو آتی ہے۔۔۔۔ اففففف مجھے بھوک لگنی اسٹارٹ ہو گئی
نایاب
نایاب
بٹیا جی یہ کہیں کہ کب آپ دعا میں شامل نہیں رہیں ۔ محترم ابن سعید بھائی کو دعا پکڑا دیتا تھا کہ اگر رابطہ ہو تو پہنچا دیں ۔ بہت دعائیں اللہ سوہنا آپ اور آپ کے گلشن پر سدا بہاروں کا سایہ رکھے ۔ آمین
ع
عندلیب
ساگ کیسے بنایا جاتا ہے؟ ترکیب پلیز؟
مقدس
مقدس
جزاک اللہ نایاب بھیا۔۔ سعود بھائی سے بھی رابطہ نہیں ہوتا تب تو۔۔ اسی لیے :)
مقدس
مقدس
چلو حمیرا ریسیپی لکھو آپیا کے لیے
نور وجدان
نور وجدان
ساگ تمثیل لگتی ہے ۔۔ دال ساگ ۔۔!
حمیرا عدنان
حمیرا عدنان
آپ کو بھوک لگی ہے تو میرے پاس آ جاو چیکڑ چنے بنائے ہیں
Top