اردو محفل فورم

عبدالحسیب
عبدالحسیب
گویا اب یہ طے کرنا ہوگا کہ آسٹریلیا کس کو فائنل میں ہرانا چاہے گا۔ آئندہ کپ سے :)
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
ہاہاہا۔ کہہ سکتے ہیں
عبدالحسیب
عبدالحسیب
عبدالحسیب
کتنے اسمائلیز بنانے کا حدف ہے ۔اور انعام کیا ہوگا :)
محمداحمد
محمداحمد
چوہدری صاحب، آج آپ نے غالب والا کام کیا۔ :)

یعنی: کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا۔ :) :) :)
محمداحمد
محمداحمد
ویسے حسیب بھیا، مسکراہٹوں کا تو ویسے ہی بہت توڑا ہے ہمارے ہاں۔ جتنا بھی مُسکرائیں کم ہیں۔ فی الحال حدف یہی ہے کہ مسکراہٹ ایک رُخ سے دوسرے رُخ تک سفر کرتی رہے یہاں تک کہ سارا گلشن مسکرا اُٹھے۔ اگر حدف پورا ہو گیا یعنی سب جگہ مسکراہٹیں پھیل گئیں تو یہ بذاتِ خود ایک بہت بڑا انعام ہے۔ :) :) :)

مزید براں یہ کہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے خصوصی انعام کی بابت بھی سوچا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
بہت مہربانی کہ آپ نے ہمیں چچا غالب سے جا ملایا۔
دراصل مسکراہٹوں کی ابتدا آپ نے کی تو سوچا یہاں بھی آپ کو ہی 'موقع' دینا چاہیے۔ موقع موقع
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
ماشااللہ ۔۔۔ دنیا کو عموماً اور پاکستان کو خصوصاً آپ جیسی سوچ رکھنے والے اہل مسکراہٹ کی ضرورت ہے۔ یونہی مسکراہٹیں بکھیرتے رہیے، میری اخلاقی حمایت ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گی۔
عبدالحسیب
عبدالحسیب
محمداحمد بھائی۔ بہت خوب۔یہ تو آپ نے سارا نصابِ حیات بتا دیا اور ساتھ میں نمایاں کامیابی کا اجرِ عظیم بھی۔
چلیے انشاء اللہ اسی جانب قدم بڑھاتے ہیں۔

اور عبدالقیوم صاحب کے ساتھ ساتھ ہم بھی شریکِ کارواں ہے۔ ان شاء اللہ
:)
محمداحمد
محمداحمد
:)

اس پوسٹ پر ہمارا تبصرہ باقی تھا۔ نہ جانے کیسے رہ گیا۔ :)
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
اررے رہ گیا تو کون سا ٹرین چھوٹ گئی ۔۔ اب لکھ دی جیے
عبدالحسیب
عبدالحسیب
ٹرین بھی چھوٹ گئی ہو تو فکر نہ کریں۔ ہم زنجیر کھینچ لیتے ہیں :)
آپ تبصرہ کریں :)
محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہاہا۔۔۔۔!

پہلے زمانے میں ہمارے ہاں زنجیر کھینچنے کے 50 روپے ہوا کرتے تھے۔ اب غالباً دو ہزار روپے کا ہے یہ سودا۔ :)

گاڑی کے ذکر سے یاد آیا کہ ہمارے ہاں ایک صاحب ہیں جو اچانک گفتگو میں در آنے والوں کو اکثر نصیحت کرتے ہیں کہ اے بھائی چلتی گاڑی میں سوار نہ ہو۔ :) :) :)
عبدالحسیب
عبدالحسیب
ہندوستان میں بھی غالباًکچھ ہزار روپیہ اور غالباً ایک سال کی سزا ہے بلا وجہ زنجیر کھینچنے پر ۔ یہاں برطانیہ میں مجھے کوئی زنجیر نظر نہیں آئی :):)

سہی تو کہا چلتی گاڑی میں وہ بھی بغیر ٹکٹ :)
محمداحمد
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
ایک صاحب دیسی گھی کا ڈبہ لیے ٹرین میں سوار ہوئے۔ کچھ دیر تو پکڑ کر کھڑے رہے لیکن تھک گئے۔ جب اور کوئی جگہ نہ ملی تو زنجیر سے باندھ دیا۔ وزن پڑا تو ٹرین رک گئی۔ گارڈ اور پولیس والے آئے اور ان صاحب کو جرمانہ کر گئے ۔ جب ٹرین دوبارہ چلی تو کسی نے جرمانے پر افسوس کیا۔ تو صاحب بولے دیکھی پھر۔۔۔ دیسی گھی کی طاقت، پوری ٹرین روک دی
Top