اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
ہائے ہائے ! کیا دل کو جلا دینے والا شعر ہے۔
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
مجھے لگتا ہے، جیسے اردو محفل ۔۔۔۔ آج کل ہم سب کو یہ شعر سنا رہی ہے
محمداحمد
محمداحمد
سب چیزیں آپ کے محسوسات پر منحصر ہوتی ہیں۔ مانا کہ محفل میں اب ہمارا ویسے دل نہیں لگتا اور ہمیں پرانا وقت اور پرانے سنگی ساتھی یاد آتے ہیں۔ لیکن اس میں نئے آنے والوں کا کیا قصور !
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
بلاشبہ کوئی قصور نہیں۔ ۔۔۔بلکہ نئے آنے والے تو ایک بار پھر ماحول بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں
محمداحمد
محمداحمد
بالکل۔۔۔۔!


بقول ناصر کاظمی:

دائم آباد رہے گی دنیا ۔۔۔۔۔۔ ہم نہ ہوں گے، کوئی ہم سا ہوگا۔
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
ہاں جی۔۔۔ رفیع صاحب بھی کہہ گئے ہیں
یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمداحمد
محمداحمد
واہ۔۔۔۔!

یہ بھی خوب ہے۔
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
محفل کی سرگرمیوں میں کمی کے بعد ہم نے نیٹ پر کچھ اور اردو فورمز کا وزٹ کیا۔۔۔ اوراس نتیجے پر پہنچے کہ زیادہ فورمز اب سائیبریا کے برف زار بن چکے ہیں۔ اردو محفل تو ابھی بھی بہت بہتر ہے
محمداحمد
محمداحمد
جی ٹھیک کہا آپ نے۔

دراصل لوگوں کا بچا کچا وقت فیس بک اور ٹوئیٹر وغیرہ پر صرف ہو جاتا ہے۔

فیس بک پر ایک تصویر اپلوڈ کرکے لوگ چھ چھ بار چکر لگاتے ہیں کتنے لائکس اور کتنے کمنٹس۔ :)

محفل میں ہنسی مذاق کی بہت گنجائش ہے تاہم یہاں پر مجموعی طور پر سنجیدہ لوگوں کی زیادہ اچھی نبھتی ہے۔ اور سنجیدگی کا فقدان ہم سب میں بہت تیزی کے ساتھ ہوتا جا رہا ہے۔
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
آپ کی بات بالکل بجا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ عوام کی ایک بڑی تعداد نیٹ کا زیادہ استعمال اپنے ارد گرد موجود مسائل اور پریشانیوں سے کچھ دیر فرار کے لیے استعمال کرتی ہے۔ باقی پڑھنے پڑھانے والے بھی ہیں، وقت گزاری والے بھی اور عشق وشق والے بھی۔۔۔
محمداحمد
محمداحمد
یہی بات ہے۔

دنیا بھر سے تنگ آ کر جب بندہ محفل میں آتا ہے تو سیاست و مذہب پر ہونے والی خانہ جنگیاں دیکھ کر اپنا سر پیٹ لیتا ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو آج کل محفل بہت اچھی جا رہی ہے۔ :)
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
نظر انداز کیا کی جیے یا ان لڑیوں میں سے بھی لطف کشید کرنا شروع کر دیں۔ محفل کی زندگی مزید آسان ہو جائے گی
محمداحمد
محمداحمد
سیاست کی تو خیر ہے لیکن مذہبی معاملات پر موشگافیاں برداشت نہیں ہوتیں سو دو ہی حل ہوتے ہیں۔ نظر انداز کریں یا پھر لڑ مریں۔

زیادہ تر پہلا آپشن ہی اپناتا ہوں۔ :)
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
اجی آپ ان موشگافیوں پر چھیڑ چھاڑ کر دیا کریں۔۔۔لڑنے مرنے کی ضرورت ہر گز نہیں۔
Top