اردو محفل فورم

نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
یزیدیت زندہ ہے۔ اس کے شمر آج بھی اتنے ہی ظالم اور درندے ہیں۔
عمارحسن
عمارحسن
کسی نے کیا خوب کہا تھا، دنیا میں بس دو ہی مذاہب ہیں، ایک حسینیت ایک یزیدیت۔۔۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
مذاہب تو دو ہیں۔ مسلم اور غیر مسلم۔۔۔ ہاں اسلام پر عمل پیرا ہونے کی راہ کے بارے میں آپ کی رائے درست ہے۔
arifkarim
arifkarim
کیا تھر کے علاقے کے پھول ہماری نظروں سے اوجھل ہیں جو سانحہ پشاور کے بعد بھی خوراک اور پانی کی قلت کی وجہ سے دم توڑ رہے ہیں؟ تب ہمارا جذبہ نونہلان کہاں چلا جاتا ہے؟
arifkarim
arifkarim
نیرنگ خیال دنیا میں کوئی مذہب و دین موجود نہیں۔ یہ سب انسان کی اپنی تخلیقات ہیں۔ جن میں سے سب سے افضل انسانیت ہے!
ایچ اے خان
ایچ اے خان
کیا ظلم اورشقیت نسل در نسل چلتے ہیں؟ کیا اپ نسل پرست ہیں؟
arifkarim
arifkarim
نسل پرست نہیں انسانیت پرست۔
ایچ اے خان
ایچ اے خان
انسانیت پرست کبھی یہ یقین نہیں کرسکتا کہ ظلم ڈی این اے میں ایمبیڈہوجاتا ہے۔ بلکہ انسان پرست یہ تصور کرتا ہے کہ ہر انسان معصوم پیدا ہوتا ہے
arifkarim
arifkarim
ہر انسانی بچہ معصوم یعنی صاف شفاف تختی ہی کی طرز پر پیدا ہوتا ہے۔ اس پر معاشرہ جیسے نقوش چھوڑتا ہے ویسا ہی اسکا مستقبل تخلیق ہوتا ہے۔ مذہب و دین کا اس اسے کوئی تعلق نہیں کہ کون معصوم ہے اور کون نہیں۔ اسکا تعین طرز معاشرت کرتی ہے نہ کہ الہامی کتب۔
عمارحسن
عمارحسن
نیرنگ خیال کیا حسینیت اسلام اور انسانیت نہیں ہےِ ؟ اور کیا یزیدیت اسلام اور انسانیت کے نزدیک سے بھی گزرتی ہے؟ کیا حسینیت مظلومیت نہیں ہے؟ کیا یزیدیت ظالم نہیں ہے۔۔۔۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اسلام اور حسینیت کو الگ کرنے کے کبھی خواہاں نہیں ہونگے۔ شکریہ
Top