اردو محفل فورم

عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
ارمانوں کی تصویر بنائی جا سکتی ہے کیا ؟
محمداحمد
محمداحمد
اگر اس کار گزاری کے لئے شیشہء دل میسر آ جائے تو کیا مشکل ہے۔ :)
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
اچھا۔۔۔ میں سوچ رہا تھا کہ آپ کسی اچھے کیمرے یا فوٹو گرافر کا نام لیں گے۔ خیر شیشہء دل کا رولا یہ ہے کہ عکس ٹھہرتا تو ہے پر تصویر نہیں بن پاتی
محمداحمد
محمداحمد
حیرت ہے۔ ورنہ شیشہء دل پر ارمانوں کے نقوش تو اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ 'ٹھنڈے' ہونے کے بعد بھی 'حسرتوں' کی صورت میں عکس بن کر رہ جاتے ہیں۔
محمداحمد
محمداحمد
ویسے کیفیت نامے میں درج مصرعہ ایک گیت سے اخذ کیا گیا ہے۔ :)
Top