اردو محفل فورم

ابن رضا
ابن رضا
قبلہ اجناس سے مراد ؟؟ یہ جنس کی جمع ہے ناں؟ یعنی قسم یا صنف
فرحت کیانی
فرحت کیانی
پچھلےموسم میں بادام اگائے ہوتے تو کچھ فائدہ ہو جاتا۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
آج مدت بعد چاول بیجے تو پتا چلا
ہوا کے رخ پر پنیری لگانا بھول گئے
:ڈی
محمداحمد
محمداحمد
@ابنِ رضا بھائی۔ جنس کی جمع ہے اجناس۔ یہاں غلے اور اناج کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔
محمداحمد
محمداحمد
بادام کی تو آج کل بڑی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ ذرا سی مغز ماری کی اور دماغ almond deficiency کا شکار ہو گیا۔ :) :)
محمداحمد
محمداحمد
یہ پنیری لگانا کیا ہوتا ہے بھیا؟ :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
احمد بھائی دھان یعنی چاول کی فصل کا بیج نہیں بویا جاتا۔ بلکہ چھوٹا سا پودا سا۔۔۔ جسے پنیری کہتے ہیں۔ اس وقت ہوا کے رخ پر لگایا جاتا ہے۔
محمداحمد
محمداحمد
شدید معلوماتی ۔۔! :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
:ڈی شدید طنز۔۔۔ :پی
ابن رضا
ابن رضا
یہاں تو بڑی شدید شدت چل رہی ہے :ڈی
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
متشدد جو ہوئے اہل پاک
محمداحمد
محمداحمد
بقول شاعر: محبت ہو تو بے حد ہو جو نفرت ہو تو بے پایاں ۔۔۔ کوئی بھی کام کم کرنا مجھے ہرگز نہیں آتا۔ :)
Top