اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
اس کا اردو ترجمہ مل جائے گا۔ اور اس سے پہلے والے اسٹیٹس کا بھی۔
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
پہلا = محمد بخش اللہ کے در پر پکا ڈیرہ لگانا چاہیے، کمینے لوگوں کی طرح روز نئے نئے یار نہیں بنانےچاہیے۔
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
وے کوئی چھمکاں بوڑ دیاں = کوئی بوہڑ کے درخت کی چھڑی
ادھ وچ چھڈ چلیاں اے = آدھے راستے میں چھوڑ کر جا رہے ہو
آساں رکھیاں سی توڑ دیاں = میں نے تو تمام عمر ساتھ رہنے کی آس رکھی تھی
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
پہلے اور تیسرے مصرعے کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہوتا، بس قافیہ ملایا جاتا ہے۔ معانی اور مطلب دوسری اور تیسری لائین میں ہوتا ہے
محمداحمد
محمداحمد
بہت خوب اور بہت شکریہ کہ آپ نے اتنی تکلیف کی۔
عبدالقیوم چوہدری
محمداحمد
محمداحمد
پہلے شعر میں شاعر نے لفظ "مرشد" استعمال کیا ہے جب کہ آپ نے ترجمے میں "اللہ" کا لفظ لکھا ہے تو کیا شاعر نے "مرشد" کا لفظ "اللہ " کے لئے استعمال کیا ہے یا اپنے مرشد کے لئے۔
عبدالقیوم چوہدری
عبدالقیوم چوہدری
صوفی شاعری میں مرشد کا لفظ دونوں ہی معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ویسے ہم سب کے حقیقی مرشد اللہ رب العزت ہی ہیں۔ میں نے حقیقی مرشد کو لکھنا بہتر جانا
Top