اردو محفل فورم

فرحت کیانی
فرحت کیانی
اس کا کیا مطلب ہوا بھلا؟
محمداحمد
محمداحمد
:)

یہ تو ہم بھی سوچ رہے تھے جب آج صبح اس عبارت کا بینر دیکھا۔ ہم نے اپنی سمجھ سے انورٹڈ کوماز لگا دیے ہیں تاکہ کوئی اللہ کا بندہ سمجھا سکے۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
اچھا۔ تو حدود اربعہ ہی بتا دیں کہ کہاں دیکھا۔ اور جب کسی نے سمجھا دیا تو مجھے بھی بتا دیجئے گا۔
محمداحمد
محمداحمد
راستے میں دیکھا تھا غالباً کسی "کیٹرنگ سروس" والوں کے پاس ۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
ویسے سمجھ تو نہیں آیا لیکن اچھا لگا۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
تو پھر اسکا مطلب یہ ہوا کہ وہ کھانا بنوانے کی بات کررہے ہیں کہ قربانی کا گوشت ہم سے پکوائیں ،بہت مزیدارہو گا۔ ۔۔اب یہ ایک wild guess ہے۔ ہو سکتا ہے اصل میں اس کا مطلب کچھ اورہو۔
محمداحمد
محمداحمد
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔! آپ کے wild guess بھی سو فیصد لگتے ہیں۔ ویسے ہمیں کچھ کچھ اندازہ تھا لیکن "لا علمی" کا فیض اُٹھانا چاہ رہے تھے۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
جی جی۔مجھے آپ کی 'لا علمی' کا باخوب اندازہ تھا اسی لیے جواب دیا۔ پھر لوگ 'علم کے خزانے' کا وزیر خزانہ جو کہنے لگتے ہیں۔ D-:
محمداحمد
محمداحمد
بالکل :)

میں یہی سوچ رہا تھا کہ آج آپ نے علم کے خزانے لُٹانے میں ذرا بھی دیر نہیں کی۔ نیرنگ خیال بھائی آج کل چھٹیوں پر ہیں ورنہ وہ یہ دیکھ کر انگشت بدنداں رہ جاتے۔ :) :پی
کاشفی
کاشفی
واہ واہ۔ سبحان اللہ۔ کتنی خوبصورت بات کی ہے۔ گوشت آپ کا، ذائقہ ہمارا۔ واہ۔
محمداحمد
فرحت کیانی
فرحت کیانی
ہاہاہا. واقعی ذوالقرنین کو کافی دهچکہ پہنچے گا کیونکہ وہی جیو نیوز والوں کی طرح میرے خلاف ایسی خبریں پهیلاتے رہتے ہیں.
محمداحمد
محمداحمد
:) :) :)

پہلی بات سے اتنا دھچکہ نہیں پہنچے گا جتنا یہ "جیو نیوز" والی بات سے پہنچنے کا خدشہ ہے۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
D-: ...ابهی تو میں نے اے آر وائے کا بهی کہنا تها بلکہ ایک تجزیہ نگار و بریکنگ نیوز بریکر کا نام بهی لینا تها پهر سوچا اتنے دهچکے ایک ساته اچهے نہیں ہوتے.
Top