اردو محفل فورم

نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
کوہِ پیمائی کا پتا ہے مجھے۔۔۔ قافیہ پیمائی کیا چیز ہے۔۔۔ :ڈی
محمداحمد
محمداحمد
یہ بھی شاید کوہ پیمائی کی کوئی ذیلی شاخ ہوگی۔ :)
نیرنگ خیال
ع
عظیم
احمد بهائی گستاخی معاف - غزلیں لکهی نہیں کہی جاتی ہیں ! ورنہ روز کی دس تو کیا بیس بهی لکها کرتے - وہ عظیم لوگ - یہاں سمائلی دینا ہو تا کیا کیا جائے ؟
محمداحمد
محمداحمد
اگر غزلیں صرف کہی جاتی تو بہت سے لوگ "چشم خراشی" سے بچ جاتے۔ :) :)
محمداحمد
محمداحمد
اسمائلی کے لئے ایک سیمی کولن اور قوسین کی بائیں قوس استعمال کیجے۔ :)
ع
عظیم
اچها بهائی آپ لکهتے رہئے ہمیں تو کہنا ہی ہے !
محمداحمد
محمداحمد
ویسے عظیم بھائی ! آپ اس کیفیت نامے تک پہنچے ہیں تو کوئی بات بھی سمجھ آتی ہے اس میں یا نہیں؟
ع
عظیم
سمجھ کام کرتی تو یہاں آتا ہی کیوں ؟ آپ سمجھدار لوگوں میں -
محمداحمد
محمداحمد
بڑی اچھی بات کی آپ نے۔ ہمارے اُستاد کہا کرتے تھے کہ سوتے لوگوں کو تو بندہ جگا سکتا ہے لیکن جاگتے ہوؤں کو کون جگائے۔ آپ بھی کافی بیدار نظر آتے ہیں۔ :) :)
ع
عظیم
سوتے ہوئے لوگوں کو ! آپ کے استاد محترم کا اسم گرامی جان سکتا ہوں کیا ؟
محمداحمد
محمداحمد
جب افکار ہی قابلِ قبول نہ ہوں تو نام جان کر اپنا اور دوسروں کا وقت ہی ضائع کرنا ہوا نا۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
استادوں پر بات ہو رہی ہے یا استادی پر۔۔۔ :ڈی
ع
عظیم
آپ نے افکار کے بارے میں جاننے کا موقع ہی کب فراہم کیا محترم ؟ خوش رہیں !
ع
عظیم
استادوں کی بات ہو رہی ہو تو استادی دکهانا پڑ ہی جاتی ہے آخر استاد بهی تو کبهی استادوں کی باتیں کیا کرتے تهے ! اللہ نگہبان -
محمداحمد
محمداحمد
آپ بھی خوش رہیے۔ اور کبھی کبھی دوسروں کی بھی سن لیا کریں۔ سنانا گفتگو کا صرف ایک جز ہے کل نہیں ہے۔ :)
Top