اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
چوتھا ایوارڈ شاپرِ محفل والا ہم آپ کو واپس کر دیں گے کہ وہ ہم پر سوٹ نہیں کرے گا۔ :) :) ساتھ ساتھ لاجواب تحریروں کے بلا شرکتِ غیرے مالک بھی بن جائیں گے۔ :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
وہ تو آپ نے کسی اور پر لکھی ہوگی۔۔۔ اب آپ خود اپنے آپ پر لکھیں۔ اور پھر ہمیں بھیجیں۔ ایوارڈ ہمیں اس لیے مل گئے کہ آپ اور فرحت نے حصہ نہیں لیا۔۔۔:ڈی
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
شاپر محفل والا تو آپ اور فرحت کا ہی ایوارڈ ہے۔ ہم سے لے کر آدھا آدھا بانٹ لیں۔۔۔ :پی
فرحت کیانی
فرحت کیانی
احمد آپ اس غلط فہمی سے نکل آئیں کہ آپ کو شاپرِمحفل کا ایوارڈ نہیں دیا جا سکتا۔ اس کے ساتھ ساتھ 'شاپر - آ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ' بھی آپ کے نام ہو سکتا ہے بلکہ میں نے ابھی اناؤنس کر دیا ہے۔ اور کس بنیاد پر کیا ہے۔۔۔وہ بھی دیکھ لیں اگلے تبصرے میں۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
" محمداحمد: ہم تو "ناصح" کے نام سے پہلے ہی ایک تحریر لکھ چکے ہیں اور محفل پر چھاپ بھی چکے ہیں۔ اب آپ کے ساتھ بھی وہی ڈیل ہو سکتی ہے جو فرحت کے ساتھ ہوئی کہ ہمارے یوزر نیم سے اپنا نام ایکسچینج کروالیں۔ ہمیں اس لئے کوئی اعتراض نہیں کہ محفل کے تین ایوارڈ ہمارے نام ہو جائیں گے۔ :) :)" ۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
اور ۔۔۔۔۔ا۔" محمداحمد: چوتھا ایوارڈ شاپرِ محفل والا ہم آپ کو واپس کر دیں گے کہ وہ ہم پر سوٹ نہیں کرے گا۔ :) :) ساتھ ساتھ لاجواب تحریروں کے بلا شرکتِ غیرے مالک بھی بن جائیں گے۔ :) :)"۔۔۔ اس کے بعدبھی آپ کہتے ہیں کہ آپ پر سوٹ نہیں کرے گا D-:۔ سچ ہے ذوالقرنین نے آپکو بھی یہ ہنر سکھا ہی دیا۔ D-:۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
اورذوالقرنین :آپکو زیادہ سخاوت دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں کوئی شوق نہیں ہے دوسروں کا کریڈٹ اپنے نام کروانے کا۔ ہاں 'محمداحمد' کی شاعری کی اور بات ہے۔ وہ میرے نام سے چَھپ جائے تو کیا بات ہے۔ D-:۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
واہ واہ۔۔۔ کیا زبردست شاپر پکڑا ہے۔۔۔ حالانکہ یہ تو میری نگاہوں سے رہ گیا تھا۔۔۔ :ڈی
فرحت کیانی
فرحت کیانی
کبھی کبھی 'استاد' شاگردوں کا علم چیک کرنے کے لیے بھی چیزوں ایسا کرتے ہیں جیسے آپ کی نگاہوں سے رہ گیا تھا۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہاہاہاہاااااا۔۔۔ اور شاگرد سے نہیں پکڑا گیا تو استاد نے نشاندہی کر دی۔۔۔
محمداحمد
محمداحمد
اسی لئے ہم نے چوتھا ایوارڈ واپس کر دیا تھا کہ گذشتہ جار تبصرے سمجھنے کے لئے ہمیں آٹھ بار ان کو پڑھنا پڑا۔ :) :) :)
محمداحمد
محمداحمد
ذوالقرنین بھائی سے تو ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ :) :) شاپریت کی ابتدائی تعلیم بھی ہم ان سے ہی لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ہم فارغ التحصیل ہو جائیں گے تو ہمیں سند بھی ملے گی جس کے دائیں کونے پر نیرنگِ خیال صاحب کے اور بائیں کونے پر فرحت کیانی صاحبہ کے دستخط بھی ہوں۔ ہے نا خوشی کی بات۔ سند کی سند اور آٹو گراف کا آٹو گراف۔ وہ بھی دو مہان ہستیوں کا۔ :)
محمداحمد
محمداحمد
اگر ہم ہمیشہ کی طرح ایک کلاس میں چار سال نہ لگائیں تو بس چھ آٹھ سال میں ہی ہم سند نما آٹو گراف کے مالک بن جائیں گے۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
شاپررررررررررررریتتتتتتتتتتت کی معراجججججججججججججججججججججججججججججج دیکهنی ہو تو محمد احمد کے پچهلے تین تبصروں سے عمدہ مثال کوئی نہیں ملے گی. احمد آپ کو اکتساب کی ضرورت نہیں. آپ تو in born مہارت رکهتے ہیں اس ہنر میں. بلکہ مجهے تو لگتا ہے شاپریت میں نیرنگ خیال اور آپ سقراط و ارسطو کی سی مثال ہیں. D-:
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
فرحت اچھا بھلا مراسلہ جا رہا تھا کہ آپ کی بقراطی طبع سقراط و ارسطو کو لے آئی۔۔۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
احمد بھائی خوف خدا نہ کریں۔ خوف شاپر ہی کر لیں۔۔۔ :ڈی
محمداحمد
محمداحمد
ارے بھئی ۔۔۔۔! لگتا ہے مجھ جیسے پڑھائی سے بھاگنے والے شاگرد کو "اعزازی" سند دے کر اپنی جان چھڑائی جا رہی ہے۔ ٹھیک ہے بھئی! آپ لوگ ہی کر سکتے ہیں یہ کام۔ :) :) کرتا دھرتا جو ہوئے "نیشنل انسٹیٹوٹ آف شاپرز اینڈ شاپرازم" کے۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
اہم اعلان: احمد کو اس ادارے کا وائس چانسلر بنایا جاتا ہے.
محمداحمد
محمداحمد
یہ کیا ہوتا ہے اس کا مطلب میں کسی سے پوچھ لوں گا۔ غالباً اس عہدے سے اوپر دو چانسلر بھی ہوں گے ۔ :) :) ہونے بھی چاہیے۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
چانسلر تو ایک ہی ہو گا. جو کہ نیرنگ خیال ہیں. لیکن چونکہ آپ دونوں یکساں طور پر کوالیفائیڈ ہیں تو آپ لوگوں کو روٹیشن میں یہ دونوں ذمہ داریاں نبهانی ہیں.
Top