اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
ہماری وجہ سے پوری قوم کو دوشی نہ ٹھہرائیں۔ ہم حاضر ہیں اپنے تمام تر یو ٹرنز کے ساتھ۔ :) :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
پوری قوم میں ہم بهی شامل ہیں. :)
محمداحمد
محمداحمد
آپ اور "یو ٹرن" :) :) ۔ آپ کو بھی "خان" بننا پڑ جائے گا خدانخواستہ۔ وہ کیا کہتے ہیں خاکم بدہن۔ :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
ایسا کیسے؟ بهئی بڑی دنیا ہے جو 'خان صاحب' کو ایک بہتر اور مختلف رہنما مان کر ان کی جانب بڑهی تهی لیکن پهر ان کی مہارت و انفرادیت دیکه کر پہلا قریبی یو ٹرن لے کر اپنے سٹاپ پر واپس لوٹ آئی. D-: .
محمداحمد
محمداحمد
آپ پاکستانی قوم کو جانتی ہیں۔ ایک بار کسی پر فدا ہو جائیں تو پھر سو خون بھی معاف ہیں اُس پر۔
محمداحمد
محمداحمد
پھر جن لوگوں کو عمران خان سے کسی معجزے کی اُمید تھی اُنہیں تو یقیناً کافی دھچکا پہنچا ہوگا لیکن جو لوگ عمران خان کو نسبتاً بہتر سمجھتے ہیں اُن کے لئے صورتحال اب بھی زیادہ نہیں بدلی ہے۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
سو نہیں چودہ خون احمد صاب۔۔۔۔ :ڈیول
محمداحمد
محمداحمد
سات خون والی کہاوت پرانے زمانے کی ہے اور اسے اپڈیٹ کرنا ضروری ہے۔ اب تو دس پندرہ خون بھی کسی گنتی میں نہیں آتے۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
:ڈی۔۔۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
کوئی مجهے ان ساری باتوں کا خلاصہ بتائے گا پلیز.
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
خلاصہ اردو اور خلاصہ پاکستان پڑھ پڑھ کر ہر چیز کا خلاصہ ڈھونڈنے لگی ہیں آپ۔۔۔:ڈی
فرحت کیانی
فرحت کیانی
خلاصےپڑھ پڑھ کر تو دو جماعتیں پاس کی ہیں۔ بڑی جماعتوں میں خلاصے ملے نہیں ، اسی لیےتو ان پڑھ ہی رہ گئی۔ :(
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
دو جماعتیں کتنی جماعتیں پاس کرنے کے بعد گنی ہیں۔۔۔ :) اگر تسی ان پڑھ ہو تو ہم تو اسکول کے باہر سے نہیں گزرے پھر۔۔۔۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
صرف دو جماعتیں D-:۔ سکول کے باہر سے تو میں بھی نہیں گزری۔ ہر بار جب جاتی تھی تو سکول کے اندر جانا پڑتا تھا۔ :(
محمداحمد
محمداحمد
سکول کے باہر سے تو میں بھی نہیں گزری۔ ہر بار جب جاتی تھی تو سکول کے اندر جانا پڑتا تھا۔ :(

ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔! کیا بات ہے ۔ بے اختیار مسکرا اُٹھا یہ بات پڑھ کر۔ :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
دو جماعتیں۔۔۔۔ گریجویشن اور ماسٹرز۔۔۔ یا ایم فل۔۔۔۔ :ڈی ۔۔۔ ہاہاہاہاااا۔۔۔۔ میں تو کبھی اندر بھی نہیں گیا۔۔ مدت ہوئی۔۔ ۔:پی
فرحت کیانی
فرحت کیانی
شکریہ احمد۔ :) لگتا ہے آپ بھی میری طرح ہی پڑھائے گئے ہیں۔ زبردستی ۔ D-:۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
ذوالقرنین : لگتا ہے ان دنوں جیو ، اے آر وائی سے انسپریشن چل رہی ہے۔ اتنی افواہیں؟؟؟؟ اب تو میں بھی مدت ہو گئی اپنے سکول نہیں گئی۔ :(
محمداحمد
محمداحمد
پڑھنے بھی کوئی رضا مندی سے جاتا ہے بھلا ۔ :) :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
میں تو سوائے کارٹونز کے اور ٹینس اور موٹو جی پی کے کچھ دیکھتا ہی نہیں۔۔۔ :ڈی
Top