اردو محفل فورم

قیصرانی
قیصرانی
الحمدللہ میں فٹ۔ کل میرا پروگرام ہے یہاں سے نکلنے کا۔ پہلے Pello، پھر Enontekiö اور پھر شمالی ناروے کا چکر لگانا ہے۔ پہلے سوچا کہ آپ سے ہوتا جاؤں، لیکن پھر وقت کم ہے اور سفر کافی، تو سوچا کہ سلام دعا تو کر ہی لیں :)
آدم کا بیٹا
آدم کا بیٹا
کل کس وقت روانگی ہے؟ جواسکولا کے راستے سے روانگی ہے کیا؟ کل میرا امتحان ہے 12 سے 3 بجے کے درمیان۔ اگر ملاقات ہو جانے کی کوی سبیل بن جاے تو کیا ہی اچھا ہو۔
قیصرانی
قیصرانی
اوہو، اصل میں میرا روٹ کچھ اس طرح کا ہے کہ میں آفس سے دو بجے فری ہوں گا اور مجھے راستے میں کالایوکی اور اولُو سے ہو کر جانا ہے۔ اس لئے وہ دوسرا روٹ ہو جائے گا۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ اگلے ویک اینڈ آپ کو بور کرنے پہنچ جاؤں۔ اگر آپ اجازت دیں تو :)
قیصرانی
قیصرانی
میں نے نوٹ کر لیا ہے۔ اسے یہاں سے ہٹا رہا ہوں :)
آدم کا بیٹا
آدم کا بیٹا
شکریہ! اب میں گھر کی طرف روانہ ہو رہا ہوں۔ انشااللہ جلد ملاقات ہو گی۔ سفر بخیر!
قیصرانی
قیصرانی
دوستانہ :)
آدم کا بیٹا
آدم کا بیٹا
الحمد للہ اب امتحانات سے بھی فراغت ہو گئ ۔ کچھ لیب ورک نمٹانا ہے جو کہ امید ہے چند دنوں تک مکمل ہو جاےء گا۔ اس ویک اینڈ پر اتوار کے دن اگر ملاقات کا شرف بخش دیں تو۔۔۔؟
قیصرانی
قیصرانی
آپ بتائیے کہ اتوار کو کس وقت اور کہاں ملاقات ہونی چاہئے۔ بندہ حاضر ہے :)
آدم کا بیٹا
آدم کا بیٹا
اتوار صبح 9 بجے کے بعد سے کسی بھی وقت۔۔۔ میرے غریب خانہ کی اگر عزت افزائ کر سکیں تو خاکسار ممنون ہوگا :)۔ پتہ میں آپ کو ذاتی پیغام میں بھیج دیتا ھوں ۔
قیصرانی
قیصرانی
صبح نو بجے تو بہت جلدی ہے جناب۔ دو گھنٹے تو کم از کم سفر پر لگ جائیں گے۔ بارہ ایک بجے شاید بہتر رہے۔ آپ کو واٹس ایپ پر بھی میسج کیا ہے :)
آدم کا بیٹا
آدم کا بیٹا
بالکل 1 بجے وقت بھی مناسب ہے۔ واٹس ایپ تو نہیں تاہم وائبر زیر استعمال ہے ۔ آئی پیڈ کے لیے واٹس ایپ کی ایپ نہیں ہے۔ :
قیصرانی
قیصرانی
چلئے وائبر پر میسج کرتا ہوں، وہاں پتہ بھیج دیجئے :)
قیصرانی
قیصرانی
وائبر پر آپ نہیں مل رہے۔ مجھے میسج کر سکتے ہیں؟
آدم کا بیٹا
آدم کا بیٹا
آپ کا نمبر غالبا وائبر ایکٹو نہیں ہے۔ میں کوشش کر رہا ہوں لیکن آپ کا نمبر کنیکٹ نہیں ہو رہا۔ :(
قیصرانی
قیصرانی
ابھی ٹیکسٹ میسج بھیجا ہے۔ اگر ملے تو اطلاع دیجئے گا :)
آدم کا بیٹا
آدم کا بیٹا
جی مجھے آپ کا پیغام ملا ہے۔ میں آپ کو کال بیک کرتا ہوں۔
قیصرانی
قیصرانی
یہ محض کنفرمیشن تھی، میں خود ہی کال کر لیتا ہوں آپ کو :)
آدم کا بیٹا
آدم کا بیٹا
پتہ آپ کو ذاتی پیغام میں بھیج دیا ہے۔ امید ہے مل گیا ھو گا؟
قیصرانی
قیصرانی
جی جناب۔ مل چکا اور جواب بھی بھیج دیا :)
آدم کا بیٹا
آدم کا بیٹا
السلام علیکم۔۔۔ تو جناب کل کتنے بجے تشریف لا رہے ہیں؟
Top