اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
موت کی دعا مانگنا اچھی بات نہیں ہے۔
bilal260
bilal260
حالات ایسے ہیں کہ موت تو ساٹھ سال بعد بھی آنی ہے۔ توپھر
ابھی آجائے تو بھی موت ہی آنی ہے۔
حالات سے تنگ ہوں۔
جو قضاء یعنی موت ادا ہو جائے تو بہتر ہے۔
اسے دعا اور بد دعا بھی کہہ سکتے ہیں ۔
محمداحمد
محمداحمد
اللہ آپ کے حال پر رحم کرے (آمین)

لیکن چونکہ اللہ مہربان ہے سو اُس سے ہمیشہ خیر ہی مانگنی چاہیے۔ موت اُس کا ڈسکریشن ہے جسے اپنے ہاتھ میں لینا ٹھیک نہیں ہے۔
bilal260
bilal260
محترم موت تو بیماری سے آنی ہے۔
یا پھر حادثاتی آنی تو ہے۔
ستر سال کی عمر میں آنی ہے۔
تو موت آنی ہے۔
اگر دعا قبول ہو گئی تو چند دن میں ہی موت آ ہی جائے گی۔
کھر دااماد ہوں۔
سسرال والے پریشان کرتے ہیں۔
اس لئے۔۔۔
محمداحمد
محمداحمد
اللہ بہتر کرے گا بھائی! ہمت رکھیے۔

اور اللہ سے ان اسباب کے لئے دعا کیجے کہ جن کی بدولت آپ اس مشکل سے نکل سکیں۔ پورے یقین سے دعا مانگیے اللہ سننے والا ہے۔
Top