اسٹیٹس سے مشابہت تک

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم،
آج خالی الذہنی جیسی کیفیت میں ہم نے محفل میں ایک اسٹیٹس دے مارا تھا۔ جو کچھ یوں تھا۔

"کتنے ہی دنوں سے کوئی اسٹیٹس اپڈیٹ نہیں کیا۔۔۔۔ اب بندہ کیا لکھے یہاں :)"

اس پر فرحت آپی نے کمنٹ کیا کہ
"گانے"

گانوں سے ہمیں یاد آیا کہ ہم تو آج کل گانے بھی نہیں سن رہے۔ سوچا چلو کچھ سن ہی لیا جائے:headphone:

اسی سننے سنانے میں ہمیں نصرت فتح علی خان کا یہ سونگ یاد آگیا

اب ایسا کیسے ہوتا کہ یہ سونگ سنتے اور پی ٹی وی کا مشہور ڈرامہ "دھواں" یاد نہ آتا :)

بس دھواں ڈرامے کا یاد آنا تھا کہ ہمارے دماغ میں (جو تھوڑا بہت بچا کچا رہ گیا ہے) فوراً یہ خیال آیا کہ اس ڈرامے کے مرکزی کردار "عاشر عظیم" اور ہمارے سعود بھائی کے تھوبڑوں یعنی چہروں میں بہت حد تک مشابہت پائی جاتی ہے :)
اب ہوسکتا ہے کہ یہ ہمارا وہم رہا ہو۔ لیکن ہمیں بس ایسا لگتا ہے۔
نیٹ سے ہمارے ہاتھ عاشر عظیم کی جو تصویر لگی وہ ہم نے سعود بھائی کی تصویر کے ساتھ چپکا ڈالی، کہ اپنے اس وہم پر محفلین کی رائے بھی لیتے چلیں :)

as.jpg
 
فہیم

لائبریرین
ہاہاہا ہے تو مشابہت کافی ۔۔۔
یہ عاشر عظیم نے اس کے بعد کوئی ڈرامہ نہیں کیا تھا نہ ؟

ان تصویروں میں تو اتنی مشابہت نہیں نظر آرہی۔
لیکن ویسے واقعی بہت ہے :)

اور دھواں عاشر عظیم کا پہلا اور آخری ڈرامہ ہے ابھی تک۔
اس کے بعد اس نے واقعی کوئی ڈرامہ نہیں بنایا۔

لیکن یہ ایک جو بنایا
یہ ہی بہت ہی کمال بنا گیا :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
زبردست فہیم بھیا :applause:
دھواں ڈرامہ میرا پسندیدہ ڈرامہ تھا جب بھی دوبارہ لگا میں نے ضرور دیکھا۔ اور عاشر انکل کی ایکٹنگ بھی بہت اچھی ہے ایک دفعہ پی ٹی وی کے ہی کسی شو میں ان کو دیکھا تھا بوڑھے ہوگئے تھے پر ویسے ہی تھے۔ :)
اور سعود بھیا سے مشابہت بھی خوب نکالی آپ نے :)
 
دھواں ڈرامہ واقعی بہت زبردست تھا۔
لیکن اس میں پہلے داؤد (نبیل) اور اینڈ میں باقی سب دنیا سے ناطہ توڑ جاتے ہیں
تو تھوڑا سیڈی سیڈی بھی تھا :(

اور مشابہت تو بس اپنے آپ نکل آئی۔
ورنہ بات تو اسٹیٹس سے شروع ہوئی تھی :)
 
زین

لائبریرین
یہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا ڈرامہ تھا (شاید) اور اس میں ہمارے ہمسائیہ میں رہنے والے ایک شخص نے بھی مختصر کردار ادا کیا تھا۔

image_110.jpg
 
محمد امین

لائبریرین
کوئی مشابہت نہیں ہے۔ یہ صرف ایک پوز میں لگ رہی ہے، ورنہ عاشر کا فیس کٹ کافی مختلف ہے، آنکھیں بھی الگ سی ہیں۔۔۔
 
محمد امین

لائبریرین
دھواں ڈرامہ پاکستان ٹی وی کی تاریخ کا پہلا ڈرامہ تھا جس میں حقیقی اسلحہ استعمال کیا گیا تھا اور شاید آخری بھی۔ چونکہ عاشر عظیم پاکستان کسٹمز کے اعلیٰ عہدے دار ہیں اور یہ ڈرامہ جرائم اور کرپشن کے خلاف بنایا گیا تھا تو انہوں نے ریاستی مشینری کا تعاون بھی حاصل کیا جو کہ اس ڈرامے کی کامیابی کی وجہ تھی۔ بہرحال کامیابی کی اصل وجہ تو عاشر کا بیوروکریٹک دماغ تھا :)۔
 
محمد امین

لائبریرین
یہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا ڈرامہ تھا (شاید) اور اس میں ہمارے ہمسائیہ میں رہنے والے ایک شخص نے بھی مختصر کردار ادا کیا تھا۔

image_110.jpg

ہاں کوئٹہ کا ہی تھا :) اور اس ڈرامے کی وجہ سے کوئٹہ سے خاصی انسیت سی ہوگئی تھی (ابھی تک ہے :)
 
فہیم

لائبریرین
دھواں ڈرامہ پاکستان ٹی وی کی تاریخ کا پہلا ڈرامہ تھا جس میں حقیقی اسلحہ استعمال کیا گیا تھا اور شاید آخری بھی۔ چونکہ عاشر عظیم پاکستان کسٹمز کے اعلیٰ عہدے دار ہیں اور یہ ڈرامہ جرائم اور کرپشن کے خلاف بنایا گیا تھا تو انہوں نے ریاستی مشینری کا تعاون بھی حاصل کیا جو کہ اس ڈرامے کی کامیابی کی وجہ تھی۔ بہرحال کامیابی کی اصل وجہ تو عاشر کا بیوروکریٹک دماغ تھا :)۔

اور اس میں کمپیوٹر بھی دکھایا گیا ہے۔
غالباً 486 رہا ہوگا :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اور اس میں ڈکٹا فون بھی دیکھایا گیا تھا بھیا لوگ اور ناں مجھے دوسرے آلے کا نام یاد نہیں آرہا جو جاسوسی میں استعمال ہوتا ہے وہ بھی اس میں دیکھا تھا ۔
 
فہیم

لائبریرین
اور اس میں ڈکٹا فون بھی دیکھایا گیا تھا بھیا لوگ اور ناں مجھے دوسرے آلے کا نام یاد نہیں آرہا جو جاسوسی میں استعمال ہوتا ہے وہ بھی اس میں دیکھا تھا ۔
غالباً دوسرے آلے سے آپ کی مراد "گائیگر" ہے،
جو ڈکٹا فون کو ٹریس کرنے کے کام آتا ہے :)
 
5 عدد مسکراہٹیں۔
ابھی ان کو دیکھ کر تو فروٹی ببل گم یاد آگئی :)

لیکن یہ تو بتانا تھا کہ
پہلی کس بات کے لیے
اور دوسری کس بات کے لیے
اسی طرح پانچوں پر روشنی ڈال کر پیش کی جائیں :)

پہلی پر روشنی ڈالنے کے بجائے اسی سے روشنی کا اخراج:

SmileyLamp.jpg

دوسری مسکان پر روشنی۔۔۔ اگر کم پڑے تو بلب کو نیچے کی جانب گھما دیں۔

210648-Royalty-Free-RF-Clipart-Illustration-Of-A-Yellow-Smiley-Face-With-A-Glowing-Light-And-An-Idea.jpg

یہ لوڈ شیڈنگ میں بھی روشنی بھری مسکان دے سکتا ہے یا پھر مسکان بھری روشنی۔

Fotolia_18063805_S.jpg

یہ بھی خود سے کافی روشن مسکان ہے اس لئے اس پر روشنی ڈالنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

B513.jpg

اس پر لیمن لیمپ سے روشنی ڈال دی ہے۔

6911970775_e3fb3d4a78_z.jpg

اب کون سی مسکان کس بات کے لئے ہے اس کا اسائنمنٹ کسی اور کے ذمہ چھوڑتے ہیں۔ :) :) :) :) :)
 
فہیم

لائبریرین
نہیں ۔۔۔ 286 تھا شاید۔ کیوں کہ اس میں ونڈوز نہیں تھی۔ کرمنل ریکورڈز "ڈوز" میں دکھائے تھے :) اور وہ پرنس اوف پرشیا بھی کھیل رہا تھا۔۔۔

1993-1994 کا ڈرامہ ہے۔
اس زمانے میں 486 تھا اور ڈوز ہی چلتی تھی اس پر :)
اور پرنس آف پرشیا کھیل رہا نہیں تھا۔
کھیل رہی تھی :)

کیونکہ پورے ڈرامے میں صرف ان خاتون کو ہی کھلیتے دکھایا گیا ہے پرنس آف پرشیا :)
 
Top