جیون ساتھی

زینب

محفلین
ویسے شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی زہنی ہم آہنگی کے نام پے جتنی بار بھی مل لیں جتنی بھی فون پے بات کر لیں۔۔۔سب بناوٹی ہوتا ہے۔اصل خوبیاں اور خامیاں تو شادی کے بعد ہی سمنے آپاتی ہیں۔۔۔
جہاں تک آپ لوگ کہہ رہے ہو کہ ہمارے بزرگ اولاد کو قربانی کا بکرا بناتے ہیں تو میں اس سے اتفاق نہین کرتی۔۔۔۔والدین سے زیادہ اپنی اولاد کا ہمدرد اور ان سے محبت کرنے والا دنیا میں کوئی رشتہ موجود نہیں ہے۔آج بھی جہاں اتنی خودسری ہے پھر بھی سب سے زیادہ ارینج میریجز ہی کامیاب ہیں کیوں ۔؟اس لیے کہ والدین کبھی غلط نہین کر سکتے اولاد کے ساتھ۔۔۔۔۔ویسے۔میاں‌بیوی دونوں کا کیئرنگ اور کمپرومایزنگ ہونا ضروری ہے ایک دوسرے کو اپنا سمجھیں گے ساری زیندگی ساتھ گزارنے کا ارادہ کر لیں گے تہ سارے مسائل ایک دوسرے کے ہوتے چلے جایئں گے نا کہ میرا تمہارا مسئلہ ہو گا۔۔جہان‌تک فیشن کی بات ہے تو میاں اجازت دے یا اسے اچھا لگے تو کرے گھر سے باہر عبایا پہن کے جائے تو گھر میں بھلے ہاف سلیو ہوں یا بال کھلے ہوں ہزبنڈ کے سامنے تو کوئی مزائقہ نہیں۔۔۔۔۔درگزر اور چھوٹی موٹی باتوں کو نظر انداز کرنا ہی کسی بھی رشتے کی کامیابی ہے ۔۔۔۔
 
مغزل

محفلین
جیون ساتھی کیلیے ایک ہی شرط ہے کہ وہ ’’ جیون ‘‘ ساتھی ہو ، بیچ منجدھار چھوڑ کر نہ چلاجائے ،
خیر ! میرے خیال میں ہمیں اب سوال سے باہر نکل آنا چاہیئے ، اور یہ سوال خود سے کرنا چاہئے
کہ ہم جس سے منسوب ہیں اس سے کتنے مخلص ہیں اور کیا ہم کوئی حق تلفی تو نہیں کر رہے اس
کی ، میرے اٹھار ہ ماہ کے تجربے نے مجھے سکھایا کہ میں اپنی اہلیہ کی حق تلفی نہ کروں ، جبھی وہ مجھ
سے بھی مخلص ہے ۔
بہت شکریہ !
 
دین تو یہی کہ رہا ہے اس کے واجبات میں آپ کا کھانا بنانا نہیں اور بچوں کو دودھ پلانے کی اجرت لے سکتی ہے۔

ہاں صحیح کہا ۔۔
پر دین جاننے والی دین نا جاننے والی کی بہ نسبت زیادہ فرمابردار اور شوہر کا خیال رکھنے والی ہوتی ہے اس بات سے تو متفق ہونا ہی پڑیگا آپ کو ;)
 
زینب

محفلین
دین سے ناواقفیت کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے ۔۔

شوہر کہ حقوق دین سے واقف ہونے والی ہی جان سکتی ہے ۔۔:)

بیوی دین سے واقف ہو آپ کو کھانا وقت پے دے اپ کی بچوں‌کی سارے گھر کے زمہ داریاں بخوبی نبھائے۔کیا سارے حق حقوق عورت کے لیے بنے ہیں۔۔۔۔۔عورت جب بیوی اور “پھر ماں بنتی ہے تو سب کچھ کر گزرتی ہے ہر قربانی دیتی ہے اپنے گھر کے لیے۔۔۔پر اپ یہ کیوں‌نہیں کہتے کہ مرد کو کیا چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کو دے۔۔۔۔۔عورت سارے حقوق جبھی پورے کرے گی پورے دل سے جب اپ اسے احترام دیں گے اسے محبت دیں گے کیئر کریں گے اس کے گھر والوں سے محبت احترام سے پیش آیئں گے سب سے بڑھ کے عورت کی عزت نفس کا خیال رکھین گے۔ایسا تو کہیں ممکن نہیں کہ ایک فرد صبح شام گدھے کی طرح چاکری میں‌لگا رہے اور وہ تعریف کے 2 بولوں کا بھی مستحق نا ہو۔۔محبت اعتبار عزت ایک دوسرے کی پسند ان پسند کا خیال ہی اس رشتے کی کامیابی ہے ۔۔۔۔۔
 
بلکل صحیح‌ فرمایا آپ نے محترمہ۔

پر غریب نے یہ کب کہا ہے کہ آپ کی بتائی ہوئی ساری چیزیں‌ اپنی بیوی کو نہیں‌ دینا چاہئے۔۔۔؟

میں‌نے صرف شوہر کے حقوق کی بات اس لیئے کی کیونکہ یہاں‌ اپنے اپنے جیون ساتھی کے بارے میں‌ بتانا ہے اپنے بارے میں‌ نہیں‌۔۔
 
مغزل

محفلین
بیوی دین سے واقف ہو آپ کو کھانا وقت پے دے اپ کی بچوں‌کی سارے گھر کے زمہ داریاں بخوبی نبھائے۔کیا سارے حق حقوق عورت کے لیے بنے ہیں۔۔۔۔۔عورت جب بیوی اور “پھر ماں بنتی ہے تو سب کچھ کر گزرتی ہے ہر قربانی دیتی ہے اپنے گھر کے لیے۔۔۔پر اپ یہ کیوں‌نہیں کہتے کہ مرد کو کیا چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کو دے۔۔۔۔۔عورت سارے حقوق جبھی پورے کرے گی پورے دل سے جب اپ اسے احترام دیں گے اسے محبت دیں گے کیئر کریں گے اس کے گھر والوں سے محبت احترام سے پیش آیئں گے سب سے بڑھ کے عورت کی عزت نفس کا خیال رکھین گے۔ایسا تو کہیں ممکن نہیں کہ ایک فرد صبح شام گدھے کی طرح چاکری میں‌لگا رہے اور وہ تعریف کے 2 بولوں کا بھی مستحق نا ہو۔۔محبت اعتبار عزت ایک دوسرے کی پسند ان پسند کا خیال ہی اس رشتے کی کامیابی ہے ۔۔۔۔۔

آداب و سلام ِ مسنون
زینب بہنا، سلامت رہیں۔
بندے نے اپنے مراسلے 64 میں یہی تذکرہ کیا ہے ،
ویسے اس میں جذباتی ہونے بات تو ہے مگر ایسا بھی کیا
کہ گدھے کی تشبیہات سے کام لینا پڑے ، امید ہے میری
بات ناگوار نہ گزرے گی،

’’ سادہ سی بات ہے عورت کسی روپ میں ہو عطیہِ خداوندی ہے ‘‘

غلام محمد قاصر نے کہا تھا:
حسن نے خود کہا مصور سے
پاؤں پر میرے کوئی ہات بنا
والسلام
 
ابوشامل

محفلین
[font=&quot]پرنس کی ایک دھمکی نے تو دھاگے پر اچھی خاصی رونق ڈال دی۔ [/font]​
[font=&quot]----------------------------------------------------
[/font]​
[font=&quot]
[/font]
[font=&quot]چند واقعات تو واقعی بہت اچھے ہیں لیکن میں آپ کو حقیقی جوڑے کی حقیقی بات بتاتا ہوں یعنی اپنے امی ابو کی۔ [/font]​
[font=&quot]ایک مرتبہ گھر میں محفل جمی تھی، ابو میرے ساتھ بیٹھے تھے۔ میں نے کہا کہ آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ اس طرف گدے پر بیٹھ جائیں۔ تو ابو نے کہا "نہیں بیٹا، اس طرف نہیں بیٹھ سکتا" میں نے کہا کیوں؟ ابو نے جواب دیا "اسطرف بیٹھوں گا تو پیر تمہاری امی کی طرف ہوں گے۔ میں نے زندگی میں پیر تمہاری امی کی جانب نہیں کیے اور نہ ہی کبھی پیٹھ کر کے بیٹھا ہوں۔" [/font]​
[font=&quot]ابو کے یہ جملے مجھے حیران کرنے کے لیے کافی تھے۔ [/font]​
 
مغزل

محفلین
یہ ہے بڑے لوگوں کی نشانیاں ، جہلا اسے جانے کیا تعبیر کریں ۔۔۔ مگر سلامت رہیں۔۔ ایسے لوگ ،
 
عندلیب

محفلین
[font=&quot]پرنس کی ایک دھمکی نے تو دھاگے پر اچھی خاصی رونق ڈال دی۔ [/font]​
[font=&quot]----------------------------------------------------
[/font]​
[font=&quot]
[/font]
[font=&quot]چند واقعات تو واقعی بہت اچھے ہیں لیکن میں آپ کو حقیقی جوڑے کی حقیقی بات بتاتا ہوں یعنی اپنے امی ابو کی۔ [/font]​
[font=&quot]ایک مرتبہ گھر میں محفل جمی تھی، ابو میرے ساتھ بیٹھے تھے۔ میں نے کہا کہ آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ اس طرف گدے پر بیٹھ جائیں۔ تو ابو نے کہا "نہیں بیٹا، اس طرف نہیں بیٹھ سکتا" میں نے کہا کیوں؟ ابو نے جواب دیا "اسطرف بیٹھوں گا تو پیر تمہاری امی کی طرف ہوں گے۔ میں نے زندگی میں پیر تمہاری امی کی جانب نہیں کیے اور نہ ہی کبھی پیٹھ کر کے بیٹھا ہوں۔" [/font]​
[font=&quot]ابو کے یہ جملے مجھے حیران کرنے کے لیے کافی تھے۔ [/font]​

ماشاءاللہ بہت خوب ۔
اللہ ہر مرد کو ایسی توفیق عطا فرمائے ۔
 
طالوت

محفلین
اب بھئ سب مردوں کی ایسی حالت بھی نہیں جیسی آپ لوگوں نے بیان کر دی ۔۔۔ یہ ایک مخصوص طبقہ یا مخصوص ذہنیت رکھنے والے لوگ ہیں ۔۔ ورنہ آج کل کی شادیوں میں تو خواتین کے حقوق پورے کے پورے ادا ہو رہے ہیں بلکہ کچھ زیادہ ہی ادا ہو رہے ہیں لیکن مردوں کے ساتھ معاملہ الٹ ہے ۔۔۔ اسلیئے تصویر کے دونوں پہلووں پر نظر رکھیئے ۔۔۔ اور پھر جذباتی تقریریں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن اگر بیگم صاحبہ بھی کوئی "توپ" قسم کی چیز نکل آئیں تو مرد ساری زندگی سر پیٹتا رہتا ہے ۔۔۔
ہم چار بھائیوں کے بعد ایک بہن ہے ، اور میری امی خدمت خلق کے کاموں میں بھی مشغول رہتی ہیں ۔۔۔ اب ہم چار "مسٹنڈوں" اور ہمارے ابا جان کی ضروریات کا خیال رکھنا اور پھر اس قسم کی سرگرمیوں میں بھی شریک ہونا کیا ممکن ہے ؟ جبکہ ہم نے کبھی مستقل ملازمہ بھی نہیں رکھی ۔۔ تو جناب یہ ممکن ایسے ہوا ہے کہ ہم پانچوں مرد چھٹی ہماری والدہ گھر کے مختلف کام مل جل کر انجام دیتے ہیں ۔۔۔ بھائی پڑھتے ہیں میں بھی ملازمت کرتا تھا والد کی بھی ملازمت ہے لیکن چھٹی کے دن اور ملازمت یا اسکول کالج و دیگر سرگرمیوں کے علاوہ گھریلو کاموں میں شریک ہونا ہمارا معمول ہے ۔۔ اور اس شرکت سے ہمیں کبھی کسی کام کے لیئے مسئلہ نہیں ہوتا ۔۔۔
اب والدین جو اپنی ساری جمع پونجی بچوں پر نچھاور کر دیتے ہیں اپنا سکھ چین اپنی اولاد کے لیئے ختم کر دیتے ہیں تو کیا اس کا یہ صلہ ہے کہ بیگم صاحبہ کی خواہشوں کے لیئے انھیں اکیلا چھوڑ دیا جائے ؟ اور یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان میں اکثریت الگ گھر نہیں بسا سکتی تو ضرورت اس بات کی ہے کہ بیگمات بھی اس معاملے کو سمجھیں اور قناعت پسند ہوں اور شوہر نامدار معاملات کو متوازن رکھیں ۔۔۔
وسلام
 
تیشہ

محفلین
حضور مزے کا کیا یہاں تو پھٹے چک کاروائیاں چل رہی ہیں۔
ماسی سلام! کیا ہی بات ہے آپ کے straight forward attitude کی!
واقعی بات تو بالکل سولہ آنے ٹھیک کہتی ہیں۔ ابھی ناشتے کے بعد کچھ کہتا ہوں بلکہ دفتر سے کچھ ارشاد فرماتے ہیں۔

zzzbbbbnnnn.gif

ارے واہ ، یہاں تو خوب لائن لگی ہوئی ہے ۔ بہت خوب :music:
بس میں ذرا موڈ میں تھی بولنے کے تو بول لکھ گئی ،، مگر آپ اگر سچے دل سے سب سوچیں تو بات بلکل درست ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ کچھ مانتے ، ہوئے بھی نہیں مانتے ، اور کچھ سمجھتے ہوئے بھی مجبور ہوتے ہیں ، مگر اپنی بیوی کو چھوڑ کر ایک لمبی مدت کے لئے چھوڑ کر شوہر بھلے روزگار کو جائے ، یا کہیں کسی بھی مجبوری سے ، یہ کہاں جائز ہے ۔:confused: میں نہیں مانتی :music:
اور ہمارا معاشرہ ۔ ،۔۔ :hatoff: نا میرا دل مانتا ہے ایسی مجبوریوں کو نا میں سمجھنے سے قاصر ہوں شاید دماغ میں بھوسہ ہو تبھی میری کھوپڑی میں اس معاشرے کی نا تو باتیں سمجھ آتیں ہیں نا ہی دل مانتا ہے نا عقل شریف میں آتی ہیں :music: تبھی تو آپ سب سے پوچھ لیا ایسے ہی ذرا رائے جاننے کے شوق میں ،، تو بھانجے آپ بھی کچھ شئیر کریں ۔
 
تعبیر

محفلین
[font=&quot]پرنس کی ایک دھمکی نے تو دھاگے پر اچھی خاصی رونق ڈال دی۔ [/font]​
[font=&quot]----------------------------------------------------
[/font]​
[font=&quot]
[/font]
[font=&quot]چند واقعات تو واقعی بہت اچھے ہیں لیکن میں آپ کو حقیقی جوڑے کی حقیقی بات بتاتا ہوں یعنی اپنے امی ابو کی۔ [/font]​
[font=&quot]ایک مرتبہ گھر میں محفل جمی تھی، ابو میرے ساتھ بیٹھے تھے۔ میں نے کہا کہ آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ اس طرف گدے پر بیٹھ جائیں۔ تو ابو نے کہا "نہیں بیٹا، اس طرف نہیں بیٹھ سکتا" میں نے کہا کیوں؟ ابو نے جواب دیا "اسطرف بیٹھوں گا تو پیر تمہاری امی کی طرف ہوں گے۔ میں نے زندگی میں پیر تمہاری امی کی جانب نہیں کیے اور نہ ہی کبھی پیٹھ کر کے بیٹھا ہوں۔" [/font]​
[font=&quot]ابو کے یہ جملے مجھے حیران کرنے کے لیے کافی تھے۔ [/font]​

پرنس کا کوئی اتہ پتہ ہی نہیں۔ اسے ہمیں کام پر لگانا تھا سو لگادیا
بہت ہی زبردست

خود میرے امی بابا ایک مثالی جوڑی ہیں ماشاءاللہ۔ محبت اور ایک دوسرے کی قدر بس اسی دور میں تھی

پر آج کے دور میں تو لگتا ہے کہ برداشت ہی ختم ہو گئی ہے۔ زندگی اتنی تیز رفتار ہو گئی ہے یا ہم نے بنا لی ہے کہ بس بھاگتے ہی جا رہے ہیں ۔ عجیب نفسا نفسی کا دور ہے
مجھے تو لگتا ہے کہ کسی بھی رشتے میں اب وہ پہلے جیسی اپنائیت رہی ہی نہیں ۔
 
تیشہ

محفلین
:grin: یہ سب کو میں نے کام پے لگا یا ہے ۔ :hatoff:
جسکا تھریڈ ہے وہ تو ہے ہی نہیں ۔۔ میں نے سوچا چلو وہ نا سہی ۔ ۔۔ میں ہی لگے ہاتھوں جیون ساتھی کے ساتھ ساتھ ذرا دوسرے مسلئے مسائل پے بات چیت کرلوں ۔

:music:
 
مطلب ، آپ سچ مچ کے اب مہمان ہی ہورہے ہیں ۔ :music: تو تیاریاں کہاں تک پہنچی ہیں شادی کی ۔؟
لڑکی آپکے لئے گھر والے ہی دیکھ کر پسند کریں گے کہ آپ کے پاس چوائس ہے ۔؟ پسند نا پسند کی ۔:confused:
چلئیے جب طے ہوجائے تو ہمیں بھی بتائیے گا ، بیسٹ آف لک ،
(مگر اک بات کہوں :hatoff: یہ ابھی آپکی عمر اتنی نہیں ہے نا اتنی ہے کہ آپکو شادی جیسی بھاری ذمے داری دے دی جائے :grin: ، مگر میں کیا کہہ سکتی ہوں ،:grin: ابھی آپکو مزید پڑھنا تھا ۔ ۔ پڑھنا تھا ۔۔ فیوچر تو بن جاتا ناں ، یہی تو ایک المیہ ہے جیسے ہی کوئی کام ملتا جائے گھر والے رشتے ڈھونڈنے میں لگ جاتے ہیں :music:
خیر ،

ہا ہا ہا ہا ہا۔

اپیا یہ باتیں یہاں بتانے کی نہیں ہیں۔ اب میں نے شرمانا شروع کر دیا ہے اس لئے پھر کہیں!
 
Top