الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
حال اپنا یہ ہے کہ اس دھاگے کی تیسری قسط بھی شروع ہوگئی اور ہم کو پتا ہی نہیں چلا ۔۔۔ :rolleyes:
 

الف عین

لائبریرین
خراب حال ہی ہے سب کا۔۔ ح کے بعد اب چ دے رہے ہیں شمشاد!!!! میں ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 

مغزل

محفلین
دل کی بات کہی جیہ صاحبہ ۔۔ یقینا میں نے شعر غلط لکھا ہے۔۔ در اصل یہ شعر میں نے کوئی سات یا آٹھ برس کی عمر میں سنا تھا
اور یوں ہی سنا تھا ۔۔حافظہ خاصا ۔۔ مستحکم ہے ۔۔ مگر اس صحت سے انکار نہیں کہ شعر آپ نے صحیح لکھا ہے۔۔۔۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا
ہوگیا رقیب تھا جو رازداں اپنا

مرزا نوشہ
 
روح فنا ہوگئی میری تو یہ سن کر کہ وہ پشتو شعر تھا جس کا مفہوم نکالنے بیٹھ گیا تھا۔ واللہ میرے تو وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ خیر تبھی تو کہوں کہ یہ فارسی اتنی اجنبی کیوں لگ رہی ہے۔ :) اس پزیرائی کا بہت شکریہ جویریہ اپیا۔
 
زبر دست! یعنی ڑ سے شروع ہونے والے الفاظ کی بھر مار ہے پشتو میں۔ :) روح فنا ہونے کی وجہ حیرت تھی کیوں کہ پشتو میرے لئے حد درجہ اجنبی ہے۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
ژوندئ زبان ہے بھئی ہماری پشتو بھی۔۔۔ مگر ڑ‌سے شروع ہونے والے الفاظ چند ہی ہیں
 

جیہ

لائبریرین
ظالم بات کی آپ نے

پشتو میں جب عوام الناس کسی بات پر زور دیتے ہیں تو ظالم ، کافر جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں ظالم بات کی مطلب زبردت بات کی۔ کافر ہوشیار بندہ ہے۔ وغیرہ وغیرہ
 
عام اردو میں بھی ظالم و قاتل وغیرہ جیسے الفاظ اس مفہوم میں مستعمل ہیں۔ مثلاً

کیا شعر کہا ہے ظالم نے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top