جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم سب کو
عرصے بعد آج محفل میں آ کر سمجھ نہیں آ رہا کرنا کیا ہے 😂
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ناعمہ! کیا حال ہے؟
حیرت ہے۔۔۔ آپ کو نہ سمجھ آئے ۔۔۔:)
آپ تو اس قدر فعال محفلین تھیں۔ :):):)
خوش آمدید ۔ اللہ پاک شاد و آباد رکھے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
الحمدللہ کیو سی ون (قرآن کورس ون) کا نتیجہ آ گیا ہے۔ 91.34 سے کامیابی ملی ہے۔
رمضان میں یہی کورس دہرا رہی ہوں الحمدللہ۔
بہت ہی زبردست کورس ہے۔
صرف یہی ایک کورس کر کے قرآن مجید کے بہت الفاظ سمجھ میں آنے لگتے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ ہم بہت اچھی عادات سیکھتے ہیں۔ نماز سمجھ کے پڑھنا سیکھتے ہیں۔ قرآن کو زندگی میں شامل کرنا سیکھتے ہیں۔
چاہوں گی کہ ہم سب یہ کورسز کریں۔
 
صابرہ امین

آپ کو بہت بہت مبارک ہو !
 
محمداحمد

ماشاءاللہ
 
جاسمن

لائبریرین
زوم پہ قرآن کلاس چل رہی تھی۔ سب بہت سنجیدگی اور خلوص سے سیکھ رہے تھے۔ استادِ محترم اکثر کہتے رہتے ہیں کہ مائکروفون بند رکھا کریں۔ لیکن ۔۔۔
"قیمے میں پانی تو نہیں ڈال دیا!"
استادِ محترم بھی مسکرا دیے۔ میری طرح یقیناً باقی لوگ بھی مسکرا رہے ہوں گے۔ :)
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
زوم پہ قرآن کلاس چل رہی تھی۔ سب بہت سنجیدگی اور خلوص سے سیکھ رہے تھے۔ استادِ محترم اکثر کہتے رہتے ہیں کہ سپیکر بند رکھا کریں۔ لیکن ۔۔۔
"قیمے میں پانی تو نہیں ڈال دیا!"
استادِ محترم بھی مسکرا دیے۔ میری طرح یقیناً باقی لوگ بھی مسکرا رہے ہوں گے۔ :)
قیمہ تو بھنا ہوا ہی اچھا لگتا۔
بھیا جی کو کچن کا کام سونپ رکھا ہے کیا آج کل؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زوم پہ قرآن کلاس چل رہی تھی۔ سب بہت سنجیدگی اور خلوص سے سیکھ رہے تھے۔ استادِ محترم اکثر کہتے رہتے ہیں کہ مائکروفون بند رکھا کریں۔ لیکن ۔۔۔
"قیمے میں پانی تو نہیں ڈال دیا!"
استادِ محترم بھی مسکرا دیے۔ میری طرح یقیناً باقی لوگ بھی مسکرا رہے ہوں گے۔ :)
ہم ایک ٹیم میٹنگ میں تھے۔ اور اردو میں گپ شپ چل رہی تھی۔۔۔ جانے کب میٹنگ کو ایک گورے کولیگ نے بھی جوائن کر لیا۔۔۔۔ احساس نہیں ہوا۔۔۔ تھوڑی دیر بعد اس کی آواز آئی۔۔۔۔
If you guys don't need me, can I drop? huhuhuhuhu
 
جاسمن

لائبریرین
روزے میں ہماری سمجھ کو کیا ہو گیا ہے۔
اچھا بتائیے کہ کتنے ماہ کا کورس ہے اور کلاس روزانہ ہوتی ہے کیا؟
میری عقل سمجھ کا بھی یہی حال ہے۔ گلا خراب اور ایسے جیسے بخار ہو۔
اب پیناڈول لی ہے اور تیز چائے میں تھوڑی کافی ملا کے پی ہے تو آرام ہے الحمدللہ۔
یہ کورس رمضان کے لیے ہی ہے۔ یعنی تقریباً ایک ماہ کا۔ کلاس روزانہ ہوتی ہے۔ مڈکوئز ہو چکے۔
البتہ عام دنوں میں ہفتے میں دو بار کلاس ہوتی ہے۔ ہم ابھی رمضان سے پہلے کیو سی ون (قرآن کورس ون) مکمل کر چکے تھے۔ اب دوبارہ داخلہ لیا ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر بھائی آپ کی سب باتیں ٹھیک ہیں لیکن اگر خبریں شئر نہ کی جائیں تو لوگ بالکل ہی سب کچھ بھول بھال کر اپنی دنیا میں لگ جاتے ہیں۔ چونکہ ہمارا اُن کا زمینی فاصلہ کافی ہے سو خبریں آتی رہیں تو لوگ با خبر رہتے ہیں ورنہ آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل۔

ہماری حکومتیں کھیل اور تفریح کے نہ جانے کتنے ہی پروگرام کر رہی ہیں۔ اور عوام ان میں لگ جاتی ہے۔
احمد بھائی ، مقصد یہ نہیں تھا کہ خبروں سے بے خبر رہا جائے ۔ بلکہ یہ کہا تھا کہ "آج کل سوشل میڈیا میں ہرطرف یہی خبریں نظر آتی ہیں ۔ کون ایسا شخص ہوگا کہ جو اس غمناک صورتحال سے باخبر نہیں۔لیکن جب ایسی غمناک تصاویر اور خبروں کو مسلسل دیکھا اور سنا جائے تو وہ خبر نہیں رہتیں ۔ روزمرہ زندگی کا ایک عام ساحصہ اور واقعہ بن جاتی ہیں۔ پھر ان کا وہ اثر باقی نہیں رہتا کہ جو مطلوب و مقصود تھا۔ "
چنانچہ اردو محفل پر بھی ان غمناک تفصیلات اور ان کی تصاویر کو مسلسل شیئر کرنے سے بے دلی اور بے چارگی کی کیفیت میں اضافہ ہی ہوتا ہے ۔
 
Top