یورپ ہالیڈے

کعنان

محفلین
پرتگال اور سپین فیملی ہالیڈے

السلام علیکم

15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک پرتگال کے لئے فیملی ہالیڈے بک تھا، Portugal ,Algarve کی اسٹیٹ ہے جس کا ائرپورٹ نام Aeroporto de Faro ہے جو اسی شہر Faro کے نام سے منسوب ہے، Faro سے Sagres کے درمیان 26 ٹاؤن ہیں ان سب کو بیچیز لگتے ہیں جسے سمندر نے گھیرا ہوا ہے، اور یہاں کے سمندر اور بیچیز سے جو خاص چیز دیکھنے میں آئیں وہ یہ ہیں کہ یہاں کا سمندر پہاڑوں سے ٹکڑاتا ہے، جس میں بیچیز بنائے گئے ہیں Sea Cave بہت ہیں
، بیچیز کے ساتھ بازار ہیں جہاں پیدل اور کار ڈرائیونگ کو راستہ دیا گیا ہے، ہر جگہ پارکنگ فری ہے، بہت کم ایسی جگہ دیکھنے میں آئیں جہاں پے پارکنگ ہے مگر اس کے ساتھ فری پارکنگ بھی ہیں، درجہ حرارت اکتوبر میں 24 ڈگری رہا۔

ہم Portimao ٹاؤن کے ہوٹل Club Arcos Praia da Rocha میں ٹھہرے تھے۔ قریب ایک ہی پاکستانی مسلم حلال ٹیک اوے Roche Kebab تھا، دو لڑکے جو بھاگووال نزد چونڈہ کے رہائشی تھے جن میں سے دو پارٹنر تھے اور ایک ورکر دوسرا پارٹنر پاکستان گیا ہوا تھا، انہیں کی زبانی کہ پرتگار میں ایمگریشن ایک سال میں مل جاتی ہے کیونکہ یہ لوگ بہت اچھے ہیں اور یہاں ایشین کی تعداد بھی بہت کم ہے اور ایک اچھی خبر کہ یہ پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کو قبول کرتے ہوئے پرتگال کا ڈرائیونگ لائسنس ابھی تک بنا رہے ہیں۔ موٹروے ای ٹول ہیں بغیر بیریئر، کیمرے نسب ہیں۔

تصاویر اور ویڈیو ابھی سیٹ کرنی ہے وقت ملنے پر لگائی جائیں گی، اور مزید اس سے پہلے جن ممالک کے وزٹ کئے ہو سکا تو وہ بھی بعد میں پیش کی جائیں گی۔ تب تک انتظار!

2r406cj.jpg

والسلام
 
آخری تدوین:
Top