ون پلس تھری

عثمان

محفلین
کہنے کی حد تک تو ہے۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ یورپی یونین کے کچھ قوانین ایسے ہیں جو ہر ملک اپنے اپنے طور سے لاگو کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ مارچ اور اپریل میں میں دو مرتبہ پولینڈ گیا تھا۔ ویسے پورا یورپ گھوم چکا ہوں، پاسپورٹ چیکنگ کی حد تک تو کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ وہ یا تو ایئرپورٹ پر ہوتا ہے یا پھر بندرگاہ پر۔ اس کے علاوہ یورپ کے شمال سے جنوب، مشرق سے مغرب، مجھے دو مرتبہ پاسپورٹ چیکنگ کے لیے روکا گیا تھا، ایک بار پاسپورٹ چیک ہوا، دوسری مرتبہ وہ بھی نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ پچھلے گیارہ برسوں میں لگ بھگ ہر دوسرے یا تیسرے ماہ میں فن لینڈ سے کسی نہ کسی یورپی ملک جاتا رہا ہوں
کسٹمز کی مثال یوں دیکھ لیں کہ جو گاڑی میں نے یہاں لی ہے، وہی کار، عین اسی حالت میں فن لینڈ میں کم از کم تین گنا سے بھی زیادہ قیمت پر مل رہی ہے۔ اگر یہاں سے میں گاڑی لے جاؤں تو اس پر اتنا کسٹمز ٹیکس لگے گا کہ گاڑی کی قیمت وہاں سے لوکل مارکیٹ کے برابر یا اس سے کچھ زیادہ ہو جائے گی
"یہاں" سے آپ کی مراد کونسا مقام ہے ؟
 
حسن ترمذی

محفلین
میں پہلے ون پلس تھری کے بارے سوچ رہا تھا لیکن یہاں پڑھ کر مجھے محسوس ہوا کہ اب آئی فون ہی لینا چاہیے آسانی سے مل تو جائے گا کم سے کم..
بس پیسوں کا بندوبست کرلوں کسی طرح.. ویسے پاکستانی روپوں میں کتنے کا مل جائے.. کوئی اندازہ ہے؟؟ آئی فون سیون
 
arifkarim

معطل

80 - 90 ہزار تک
 
قیصرانی

لائبریرین
یعنی یہ ٹیکس یا ڈیوٹی domestic کارز پر نہیں ہے؟
فن لینڈ میں Seat بنتی تھی کبھی، یا اب مرسیڈیز کی اے سیریز اسمبل ہوتی ہے۔ باقی ہر کار باہر سے آتی ہے اور ہر قسم کی ڈیوٹیز بھگتا کر
برانڈ نیو ہیونڈائی آئی 20 کی قیمت یو کے قیمت سے لگ بھگ 3000 یورو زیادہ ہے
 
arifkarim

معطل
کسٹمز کی مثال یوں دیکھ لیں کہ جو گاڑی میں نے یہاں لی ہے، وہی کار، عین اسی حالت میں فن لینڈ میں کم از کم تین گنا سے بھی زیادہ قیمت پر مل رہی ہے۔ اگر یہاں سے میں گاڑی لے جاؤں تو اس پر اتنا کسٹمز ٹیکس لگے گا کہ گاڑی کی قیمت وہاں سے لوکل مارکیٹ کے برابر یا اس سے کچھ زیادہ ہو جائے گی
ناروے کا حال اس سے بھی خراب ہے۔
 
زیک

مسافر
ون پلس تھری کے تین ماڈل ہیں: شمالی امریکہ، چین اور یورپ/ایشیا۔ کیا کسی کو علم ہے کہ میں امریکہ سے یورپ ایشیا ماڈل کیسے خرید سکتا ہوں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ون پلس تھری کے تین ماڈل ہیں: شمالی امریکہ، چین اور یورپ/ایشیا۔ کیا کسی کو علم ہے کہ میں امریکہ سے یورپ ایشیا ماڈل کیسے خرید سکتا ہوں؟
ون پلس کی سائٹ پر اوپر دائیں جانب جھنڈا ہوگا۔ اس پر کلک کر کے مطلوبہ ریجن چن لیں۔ پیمنٹ کسی بھی ملک سے کی جا سکتی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
ہاں لیکن شپ اپنے ایڈریس پر کرانا ہے جو اس طرح ممکن نہیں۔
پاکستان میں او ایل ایکس ٹائپ کی سائٹ سے خرید لیں، ڈبہ بند۔ اور ڈلیوری کے لیے پاکستان میں کسی سے کہہ دیں کہ امریکہ بھجوا دے۔ ای بے بھی اچھا آپشن ہے۔ علی ایکسپریس بھی
 
زیک

مسافر
کل یو کے سٹور سے آرڈر کیا ہے شپنگ فارورڈنگ سروس کا استعمال کر کے۔ دیکھیں کب تک منزل پر پہنچتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی ون پلس فون کیا تو وہ بتا رہے تھے کہ ڈی ایچ ایل سے شکایت کر کے اس کا نمبر لے لوں اور پھر انہیں بتاؤں۔ ڈی ایچ ایل سے شکایت کر کے نمبر لیا اور ون پلس کو بھیج دیا۔ کہہ رہی تھی کہ امید ہے کہ 24-48 گھنٹے تک یا تو پیکیج آ جائے گا یا پھر ری فنڈ کا سلسلہ شروع کر دیں گے۔ 14 روز کی ریٹرن پالیسی کا آغاز پیکیج ڈلیوری کی تاریخ سے ہوگا
 
Top