افغان مہاجر کا جرمنی میں مسافروں پر کلہاڑے سے حملہ، 17افراد زخمی

Latif Usman

محفلین
ایک نوجوان افغان مہاجر نے جرمنی میں ریل گاڑی کے مسافروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 17افراد زخمی ہو گئے تاہم پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک افغان مہاجر نے کلہاڑی اور چاقو کے ساتھ ٹرین میں موجود مسافروں پر حملہ کیا جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 17مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے تاہم زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
http://dailypakistan.com.pk/international/19-Jul-2016/415468
 

Latif Usman

محفلین
کیا افغان مہاجر کا جرمنی میں مسافروں پر کلہاڑے سے حملہ کرنے کے بعد اب پناہ گزینوں کے مسائل میں مزید اضافہ نہیں ہو سکتا؟
 

ماسٹر

محفلین
ماہرین کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس شخص نے غلط بیانی سے کام لیا تھا کہ وہ ا فغانستان سے ہے ۔
کیونکہ اس کی زبان جو اس کی تحریروں میں ملتی ہے وہ پاکستانی پشتو ہے نہ کہ افغانی پشتو ۔
 
ماہرین کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس شخص نے غلط بیانی سے کام لیا تھا کہ وہ ا فغانستان سے ہے ۔
کیونکہ اس کی زبان جو اس کی تحریروں میں ملتی ہے وہ پاکستانی پشتو ہے نہ کہ افغانی پشتو ۔
کم ہولی ہولی قریب ہو ریا۔ ۔ ۔
پاسپورٹ نہیں لبھیا کی
 
Top