حیدرآباد: اپنوں سے بچھڑی دو ننھی پریوں کو والدین کی تلاش

kashaf

محفلین
حیدرآباد: اپنوں سے بچھڑی دو ننھی پریوں کو والدین کی تلاش ہے، پولیس نے بچیوں کو تحویل میں لیکر ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔ سات سالہ کلثوم اور پانچ سال کی تسلیم اپنوں سے کیسے جدا ہوئیں؟ کوئی نہیں جانتا۔ حیدر آباد بائی پاس کے قریب سے ملنے والی بچیاں باپ کا نام ملازم بتاتی ہیں لیکن ایڈریس بتانے سے قاصر ہیں۔ سرائیکی بولتی بچیوں کو ورثاء کی تلاش تک تھانہ بھٹائی نگر کے ہیڈ کانسٹیبل غلام قادر کے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
http://www.onlineindusnews.net/?page_id=45301

urdu news
 
Top