برطانوی مسلمان: ایک سروے

زیک

مسافر
امریکی مسلمانوں کے خیالات کے بارے میں ایک سروے شیئر کیا تھا۔ آج برطانوی مسلمانوں کے متعلق ایک سروے نظر سے گزرا۔ اس کے کچھ نتائج حاضر ہیں۔

اس آئی سی ایم سروے کے بارے میں ایک بات واضح کر دوں کہ یہ برطانیہ کے ان علاقوں میں کیا گیا جہاں مسلمان زیادہ تعداد میں بستے ہیں لہذا ممکن ہے کہ یہ قدامت پسند مسلمانوں کو overrepresent کرتا ہو اور لبرل مسلمان اس سروے میں کل معاشرے کے مقابلے میں کم ہوں۔
 

زیک

مسافر
برطانیہ سے آپ کتنے belong کرتے ہیں: 86 فیصد پرزور

برطانیہ کے متعلق فیصلوں پر آپ کا اختیار ہے؟ 33 فیصد ہاں اور 37 فیصد نہیں۔ خیال رہے کہ یہ کل برطانیہ کے لحاظ سے مثبت سوچ ہے۔

کیا آپ کو برطانیہ میں مذہبی آزادی ہے؟ 77 فیصد مکمل اور 17 فیصد کچھ جبکہ 4 فیصد نہیں۔ یہاں بھی مسلمانوں اور باقیوں میں کوئی فرق نہیں۔

33 فیصد مسلمان coeducation کے خلاف ہیں جبکہ 46 فیصد اس کے حق میں۔

46 فیصد مسلمان گے ٹیچر کے خلاف ہیں اور 28 فیصد کو کوئی اعتراض نہیں۔

64 فیصد مسلمانوں کا خیال ہے کہ لڑکیوں کو سکول میں نقاب پہننے کا حق ہونا چاہیئے جبکہ 17 فیصد اس حق کے مخالف ہیں۔

77 فیصد کا کہنا ہے کہ برطانوی معاشرے میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے۔ 11 فیصد کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے۔

31 فیصد مسلمانوں کو کسی برطانوی مسلمان کی ایک سے زائد بیویوں پر کوئی اعتراض نہیں جبکہ 46 فیصد اس کے مخالف ہیں۔

32 فیصد مسلمانوں کا خیال ہے کہ بیوی کو ہمیشہ شوہر کا حکم ماننا چاہیئے جبکہ 32 فیصد کو اس سے اختلاف ہے۔
 

زیک

مسافر
28 فیصد مسلمانوں اور 33 فیصد دیگر برطانیوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ اخلاقی اعتبار سے برا ملک ہے۔

18 فیصد مسلمانوں کے خیال میں ہم جنس پرستی لیگل ہونی چاہیئے جبکہ 52 فیصد کے خیال میں غیرقانونی۔ 16 فیصد سیم سیکس میرج کو قانونی رکھنے کے حق میں ہیں اور 56 فیصد مخالف۔ (یہاں امریکی اور برطانوی مسلمانوں کا فرق واضح ہے امریکی مسلمان اس معاملے میں دونوں اطراف میں برابر تقسیم ہیں)
 

زیک

مسافر
44 فیصد مسلمان ان لوگوں سے ہمدردی رکھتے ہیں جو اپنی فیملی کی حفاظت کے لئے تشدد استعمال کریں جبکہ 38 فیصد انہیں برا سمجھتے ہیں۔ دیگر برطانیہ میں 60 فیصد ہمدرد ہیں۔

24 فیصد مسلمان ان لوگوں سے ہمدردی رکھتے ہیں جو اپنے مذہب کی حفاظت کے کئے تشدد کریں جبکہ 57 فیصد اسے برا سمجھتے ہیں۔

صرف 5 فیصد مسلمان ان لوگوں سے ہمدردی رکھتے ہیں جو زناکار کو سنگسار کریں جبکہ 79 فیصد انہیں برا سمجھتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
صرف 4 فیصد مسلمانوں کے خیال میں کسی اخبار یا رسالے کو حضرت محمد کی تصاویر چھاپنے کا حق حاصل ہے جبکہ 78 فیصد کا کہنا ہے کہ کسی کو یہ حق نہیں اور 12 فیصد کے خیال میں یہ تصاویر کی نوعیت پر منحصر ہے۔

47 فیصد مسلمانوں کے خیال میں برطانیہ میں مسلمانوں میں شدت پسندی کی وجوہات کی سرکوبی کے لئے مسلمانوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
 

یاز

محفلین
برطانوی مسلمان امریکہ اور دیگر یورپ کے مسلمانوں کے مقابلے میں کافی conservative ہیں مگر پاکستانیوں سے پھر بھی کافی لبرل لگتے ہیں۔

مجھے لگتا ہے (اور شاید غلط لگتا ہو) کہ زیادہ تر مسلمان دو خیالی (جارج آرویل کی زبان میں "ڈبل تھنک") کا شکار ہیں۔
رہنا برطانیہ و فرانس میں چاہتے ہیں، قوانین فاٹا والے (شٹل کاک برقعے وغیرہ) والے چاہتے ہیں۔ کمائی وہاں کی، معیارِ زندگی وہاں کا، لیکن خاندانی و معاشرتی ڈھانچہ اپنی مرضی کا۔
 
Top