ہنسنا منع ہے ۔۔۔

مخلص انسان

محفلین
ایک آدمی سوات گیا جاتے ہی اپنی بیگم کو ایس ایم ایس بھیجا مگر جلد بازی میں غلط نمبر پر بھیج دیا
جس خاتون کو وہ ایس ایم ایس ملا اسُ کا شوہر دو دن پہلے ہی فوت ہوا تھا
وہ خاتوں ایس ایم ایس پڑھتے ہی بے ہوش ہوگئی
ایس ایم ایس میں لکھا تھا
میں خیریت سے پہنچ گیا ہوں
یہاں نیٹ ورک بھی موجود ہے
جگہ چھوٹی مگر شاندار ہے
ٹھنڈی ہوائیں جنت کا مزہ دیتی ہیں
دھول مٹی بالکل نہیں ہے ، میں نے جو سفید لباس پہنا تھا وہ ویسا کا ویسا ہی ہے
دو چار دن بعد تم کو بھی بُلا لونگا
 

مخلص انسان

محفلین
نکاح کرنے اور موبائیل خریدنے میں ایک بات مشترک ہے
ایک ماہ بعد خیال آتا ہے
" تھوڑے دن اور انتظار کرلیتے ، اس سے اچھا ماڈل مل جاتا "
 

مخلص انسان

محفلین
ہمارے دفتر کے ایک ساتھی اعوان صاحب ایک دن کہنے لگے " یار سنا ہے آپ لوگ کڑھی بڑی اچھی بناتے ہو۔ کسی دن ہمیں بھی کھلاؤ نا ۔" ہم نے اُن سے وعدہ کر لیا کہ جلد ہی آپ کو دعوت میں بلائیں گے۔
گھر آ کر بیگم صاحبہ کو بتایا کہ ہمارے ایک دوست اعوان صاحب نے کڑھی کی فرمائش کی ہے تو اُنھوں نے اِسی وقت انتہائی فراخ دلی سے آنے والے اتوار کو کڑھی بنانے کا اعلان کر دیا ۔
ہم نے اُن صاحب کو اطلاع دے دی کہ اپ آئندہ اتوار کو کھانا ، بلکہ کڑھی ہمارے ساتھ کھائیے گا ۔
اتوار کی صبح بیگم صاحبہ تمام لوازمات لے کر بیٹھ گئیں اور کڑھی بنانے کی تیاری شروع کر دی ۔
اِس دوران ایک پڑوسن یونہی ٹہلتے ہوئے ہمارے گھر آ دھمکیں اور دعوت کی تیاری دیکھ کر بے ساختہ بولیں خیریت !بیگم صاحب آگ دہکاتے ہوئے بولیں "آج کوئی حیوان صاحب آنے والے ہیں اُنہوں نے اِن سے کڑھی کی فرمائش کی تھی" پھر چند لمحے توقّف کے بعد بڑے معصومانہ انداز میں بولیں " بہن! کیا انسانوں میں بھی ’حیوان‘ ہوتے ہیں۔۔۔۔؟"
پڑوسن یہ سوال سن کر بہت حیران ہوئی کہ کہیں یہ پاگل تو نہیں ہو گئی ہے،
مگر پھر اپنی تسلّی کی خاطر دوبارہ پوچھا "کیا مطلب ہے تمھارا؟ کیا تم کسی حیوان کو دعوت پر بلا رہی ہو؟"
"اُنھوں نے تو یہی کہا تھا کہ کوئی حیوان صاحب کھانے پر آ رہے ہیں۔"
اب پڑوسن سمجھ گئی کہ بیگم صاحبہ کو سننے اور سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے۔ اُس نے ایک زور دار قہقہہ لگایا اور اُنھیں بتایا کہ ہمارے ہاں پنجاب میں اعوان ایک اونچی ذات ہے ۔ یہ سن کر بیگم صاحب کھسیانی سی ہوئیں۔
"مجھے بھی تمھارے ہاتھ کی کڑھی بے حد پسند ہے، میرا حصہ نکال کر رکھ دینا، میں خود آ کر لے جاؤں گی۔" یہ کہہ کر وہ پڑوسن واپس چلی گئی ۔
 

مخلص انسان

محفلین
ایک شرابی قبرستان میں شراب پی رہا تھا ، اچانک اُدھر ایک پولیس والا آگیا ، شرابی نے بوتل چُھپا دی
پولیس والا : کیا کر رہے ہو ؟
شرابی : صاحب والد کے لیے دعا کر رہا ہں
پولیس والا : مگر یہ تو کسی بچے کی قبر ہے
شرابی : جناب والد صاحب بچپن میں ہی فوت ہوگئے تھے
 

مخلص انسان

محفلین
استاد : بیٹا آپ بڑے ہوکر کیا بنو گے ؟
شاگرد : سر میں دولہا بنوں گا
استاد : میرا مطلب ہے کیا کرو گے ؟
شاگرد : شادی کروں گا
استاد : ابے گدھے ! مطلب زندگی میں کیا حاصل کرو گے ؟
شاگرد : دلہن حاصل کروں گا
استاد : بے وقوف ! اپنے ماں باپ کے لیے کیا کرنا چاہتے ہو ؟
شاگرد : بہو لانا چاہتا ہوں
استاد : (غصہ سے) تمھارے والدین تم سے کیا چاہتے ہیں ؟
شاگرد : (کندھے اُچکا کر) پوتا
استاد : اُف خدایا ! تیری زندگی کا مقصد کیا ہے ؟
شاگرد : (مسکراتے ہوئے) شادی کرنا
 

مخلص انسان

محفلین
ڈاکٹر : کیا تکلیف ہے ؟
مریض : سینے میں بہت تکلیف ہے
ڈاکٹر : سگریٹ پیتے ہو کیا ؟
مریض : جی ڈاکٹر صاحب ، مگر گولڈ لیف ہی منگوانا
 

مخلص انسان

محفلین
ٹیلی ویژن عہدِ حاضر کا ایک افلاطون ہے
لگ گیا ہے جو ہمارے منہ کو یہ وہ خون ہے
اس طرح ٹیلی ویژن کا ہر ڈرامہ ہوگیا
جیسے لازم شیروانی پر پجامہ ہوگیا
اشتہار اس طرح لازم ہیں خبرنامہ کے بعد
جیسے فل اسٹاپ کی موجودگی کامے کے بعد
ایک ڈرامہ جو نشر ہوتا ہے آدھی رات میں
وہ بہت مقبول ہے اس عہد کے جنات میں
جس جگہ ٹائم بچا تھوڑا سا گانا دے دیا
رات کے بارہ بجے قومی ترانہ دے دیا
محفل شعری کو آدھی رات میں بھگتا دیا
بھیرویں کا راگ پونے نو بجے چپکا دیا
آج پھر فنی خرابی ہوگئی دو چار بار
انتظار و انتظار و انتظار و انتظار
ٹیلی ویژن ہوگیا سنگین بیوی کی طرح
اور بیوی ہوگئی رنگین ٹی وی کی طرح
 

مخلص انسان

محفلین
اسکول کے ایک بچے کی پروگریس رپورٹ پر ایک استانی نے اپنی یہ رائے قلمبند کی ،
" کند ذہن ہے مگر محنتی ، مستقبل میں اچھا شوہر ثابت ہوگا ۔"
 

مخلص انسان

محفلین
نئی نویلی دلہن : ( کھانا لگاتے ہوئے ) سنئیے مجھے دو ڈشیں بنانے میں مہارت حاصل ہے ایک گاجر کا حلوہ اور دوسری مرغی کا سالن ،
آج میں نے آپ کے لیے دونوں بنائی ہیں
شوہر : بہت خوب ( داد دیتے ہوئے )
لیکن یہ تو بتاؤ اس میں سے کونسا مرغی کا سالن ہے اور کون سا گاجر کا حلوہ ؟
 

مخلص انسان

محفلین
ماں : بیٹا ٹیپو سلطان کون ہے ؟
بیٹا : پتہ نہیں ۔۔۔
ماں : کھیل کود چھوڑو ، پڑھائی پر دھیان دو
۔۔۔۔۔۔۔
بیٹا : ممی نوشین آنٹی کون ہیں ؟
ماں : پتہ نہیں
بیٹا : صفائی ستھرائی چھوڑو ، پاپا پر دھیان دو
 

مخلص انسان

محفلین
ایک آدمی مرنے کے بعد جنت میں پہنچا ۔
جس جگہ اس کو رکھا گیا وہاں سات آدمی پہلے سے موجود تھے اس کو ناشتے میں چائے پاپے دیئے گئے دوپہر کو بھی چائے پاپے اور پھر رات کو بھی چائے پاپے ۔
اس طرح دوسرے تیسرے اور چوتھے روز بھی چائے پاپے دیئے گئے وہ جنت کی بلندی سے دیکھہ رہا تھا کہ دوزخ والوں کے لئے روزانہ دیگیں پک رہی ہیں ۔
آخر تنگ آ کر اس نے ایک سنیئر ساتھی سے پوچھا بھئی یہ کیا انصاف ہے کہ ہم لوگوں کو صرف چائے پاپے اور دوزخ والوں کے لئے دیگیں ؟
سنیئر ساتھی نے بڑی سادگی سے جواب دیا ۔ '' اب آٹھ دس آدمیوں کے لئے کیا دیگیں پکائی جائیں ؟
 

مخلص انسان

محفلین
ایک شخص کو ایک لاوارث بندر ملا
وہ بندر کو لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا ، جہاں پر ایس ایچ او نے کہا " اسے چڑیا گھر لے جاؤ "
اگلے دن ایس ایچ او نے اُس شخص کو بندر کے ساتھ بس اسٹاپ پر دیکھا
ایس ایچ او : " تم اسے چڑیا گھر لیکر نہیں گئے ؟ "
شخص : " کل گیا تھا بہت مزہ آیا !! آج مینارِ پاکستان جارہا ہوں ۔ "
 

مخلص انسان

محفلین
لمبی عمر کے لئے کیا کرنا چاہیے ؟
شادی !!!
اس سے کیا زندگی لمبی ہوجاتی ہے ؟
نہیں ، پر زندگی لمبی لگنے لگتی ہے ۔
 

مخلص انسان

محفلین
ماں : تم بالکل نکمے ہو !! اپنےباپ سےہی کچھ سیکھو
بیٹا : انہوں نےکونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے
ماں : دیکھتے نہیں اچھے چال چلن کی وجہ سے جیل والوں نے ان کی باقی سزا معاف کردی
 
Top