فرانس میں اسلامی لشکر کی یلغاریں

عمیر فہد

محفلین
السمح بن مالک اور فرانس میں اسلام کی نشر واشاعت
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اس قائد ربانی السمح بن مالک الخولانی کا اندلس کے گورنر کے طور پر انتخاب کیا ، جو اندلس سے فرانس کی جانب جہاد کیلئے نکلے ، اس وقت فرانس میں ایک اسلامی شہر اربونۃ تھا جسے موسیٰ بن نصیر رحمہ اللہ نے اپنے فوجی دستوں کی مدد سے فتح کیا۔

لیکن السمح بن مالک الخولانی نے پیش قدمی کرتے ہوئے فرانس کے جنوب مغرب کے تمام علاقوں کو فتح کیا اور ایک عظیم صوبے کی بنیاد رکھی جو سبتمانیا کے نام سے مشہور ہوا۔

السمح الخولانی جنوب مغربی فرانس میں فتوحات کی تکمیل کے دوران فرانس اور اندلس میں دعوت اسلام کیلئے لوگوں کو بھیجتے رہے یہاں تک کہ 102 ہجری یوم عرفہ کے دن طرسونۃ کے علاقے جنگ تولوز میں شہید ہو کر رب سے جاملے(نحسبہ کذلک)

عنبسۃ بن سحیم اور فرانس میں مسلمانوں کی فتوحات



ارض جہاد میں السمح بن مالک کی شہادت کے بعد اہل اندلس نے عبدالرحمٰن الغافقی رحمہ اللہ کو اپنا امیر چن لیا جنہوں نے اپنی عسکری مہارت کے ساتھ بکھرے ہوئے مسلمانوں کو اکٹھا کیا اور اندلس لوٹ آئے (ذی الحجۃ 102 ہجری میں) یہ ان کی ولایت کا پہلا دورانیہ تھا اور دوماہ کے بعد والی افریقہ" یزید بن ابی مسلم" نے انھیں معزول کر کے ان کی جگہ عنبسۃ بن سحیم رحمہ اللہ کو صفر 103 ہجری میں والی اندلس مقرر کر دیا۔

"عنبسۃ بن سحیم "کا جہاد

"عنبسۃ بن سحیم" رحمہ اللہ بڑے متقی وپرہیز گار قائد ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر منتظم بھی ، ایسے مجاہد ،جنہوں نے جہاد کا حق ادا کر دیا بلاد اندلس پر 103 ہجری سے لیکر 107 ہجری تک حکومت کی ، اور اپنے جہاد کو بڑھاتے ہوئے سانس Sens شہر تک جاپہنچے جو کہ پیرس سے محض 30 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے یعنی عنبسۃ بن سحیم رحمہ اللہ نے فرانس کے لگ بھگ 70 فیصد علاقے کو اپنے قبضہ میں لے لیا تھا،فرانس کی 70اراضی اسلامی مملکت میں بدل چکیں تھیں عنبسۃ بن سحیم رحمہ اللہ غزوہ فرانس کرتےہوئے ان کی سرزمین میں بہت اندر تک گھس گئے۔

اس زمانے میں باجۃ کے اسقف کے خیال میں عنبسۃ کی فتوحات سختی و قوت کے بجائے مہارت و سیاست کا نمونہ تھیں ، چنانچہ ان کے دور حکومت میں بلاد الغال( فرانس ) کا خراج کئی گنا بڑھ گیا اور پھر Carcassona شہر ایک لمبے محاصرے کے بعد ان کے ہاتھوں فتح ہوا، فرانس میں پیشقدمی کرتے ہوئے مشرق کی جانب دریائے رون کو کراس کیا ، اور کچھ معرکوں میں زخمی ہوئے۔

اندلس واپسی کے دوران ان زخموں کی وجہ سے شعبان 107 ہجری میں راستے میں شہید ہوگئے (نحسبہ کذلک)
 

عمیر فہد

محفلین
"میپس" 125 کلو میٹر کہتا ہے ۔ لیکن کیا خبر اس وقت کا تذکرہ ہو جب حدود کچھ او رہوں ۔


میں نے جہاں سے پڑھا تھا وہاںSens شہر کا جنوبی پیرس سے فاصلہ کلومیٹر لکھا ہے لیکن ابھی نقشے پر چیک کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ تقریبا 100 کلومیٹر کے لگ بھگ فضائی فاصلہ ہے۔
125 کلومیٹر زمینی براستہ ہائی وے فاصلہ بنتا ہے۔
توجہ دلانے کا شکریہ
 
Top