غالب کو کیسے پڑھا جائے- پروفیسر فرانسس پریچٹ

سید ذیشان

محفلین
پروفیسر فرانسس پریچٹ کولمبیا یونیورسٹی امریکہ میں پروفیسر ہیں۔ انہوں نے غالب اور میر پر خاطر خواہ کام کیا ہے۔ ان کی ویب سائٹ پر دیوانِ غالب کی مکمل شرح انگریزی میں موجود ہے اور میر کے بھی کچھ اشعار کی شرح موجود ہے۔ غالب سائٹ کا لنک: A desertful of roses
میر سائٹ کا لنک: A garden of Kashmir

ذیل میں ان کا غالب فہمی پر ایک لیکچر ہے۔

نوٹ: یہ لیکچر انگریزی میں ہے، لیکن بیچ میں تھوڑا بہت اردو کا بھی استعمال ہے۔


 
آخری تدوین:
وڈیو کا ڈاؤنلوڈ لنک بھی یو ٹیوب کا وڈیو پیج ہے۔ اسے ڈاؤنلوڈ کرکے کہیں اور اپلوڈ کیا جائے گا تو ہی رسائی ممکن ہوگی۔
 

سید ذیشان

محفلین
وڈیو کا ڈاؤنلوڈ لنک بھی یو ٹیوب کا وڈیو پیج ہے۔ اسے ڈاؤنلوڈ کرکے کہیں اور اپلوڈ کیا جائے گا تو ہی رسائی ممکن ہوگی۔

مسئلہ یہ ہے کہ یہ وڈیو کسی اور کی ملکیت ہے اس لئے میں اس کو ڈاونلوڈ کر کے اپلوڈ نہیں کر سکتا ۔ پہلے مالک سے اجازت لینی ہو گی۔ :)

آپ keepvid.com پر جا کر اس وڈیو کا لنک داخل کریں تو یہ سائٹ آپ کو ڈاونلوڈ لنک فراہم کر دے گی۔
 

سید ذیشان

محفلین
چلیں vimeo پر بھی مجھے یہ وڈیو مل گئی۔ پہلی پوسٹ میں شامل کر دی ہے۔ اب پاکستان میں بھی دیکھی جا سکے گی۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ان کے انگلش لیکچر کے بیچ میں اردو کے الفاظ ، تراکیب اور محاورات ایسے لگ رہے ہیں جیسے پلاؤ کے چاول میں بوٹیاں ۔ ۔۔بہر حال بہت اچھا اور دلچسپ لیکچر ہے ۔
 
Top