جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے پرکچھ قوتیں حملے کرسکتی ہیں،شاہد اللہ شاہد

جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے پرکچھ قوتیں حملے کرسکتی ہیں،شاہد اللہ شاہد
pakistan-talbanspokesmen_4-18-2014_145010_l.jpg

spacer.gif

April 18, 2014 - Updated 1625 PKT
1 0 1 0
میران شاہ…جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے پرکچھ قوتیں اسکی آڑمیں حملے کرسکتی ہیں، کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کااپنے بیان میں کہنا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے پرکچھ قوتیں اسکی آڑمیں حملے کرسکتی ہیں،عوامی مقامات پر حملوں سے تحریک طالبان کا کوئی تعلق نہیں۔ تاہم جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے پر حکومتی مقامات پر دفاعی حملے ممکن ہیں۔شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ طالبا ن کی جانب سے مذاکرات کے دروازے پہلے بھی کھلے تھے، اب بھی کھلے ہیں،حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات جاری رکھ سکتے ہیں۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=145010
 
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور طالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے اور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے ہیںاسلامی ریاست کیخلاف مسلح جدوجہد حرام ہے۔ اِنتہاپسندوں کی سرکشی اسلام اورپاکستان سے کھلی بغاوت ہے. طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں. طالبان حکومت کو دباو میں لا کر مرضی کی شرائط منوانا چاہتے ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔

………………………………………….

امن مذاکرات - امیدیں اور توقعات
http://awazepakistan.wordpress.com
 
Top