اردو محفل کی زین فورو 1.2 پر اپگریڈ

شمشاد

لائبریرین
ابن سعید بھائی اس مراسلے کا اقتباس لیں تو فونٹ وہی رہتا ہے اور اگر نقل کر کے چسپاں کریں تو فونٹ بدل جاتا ہے۔ ایسے ہی باقی کے مراسلوں کے ساتھ ہوتا ہے۔
 
اس ایڈیٹر میں کاپی پیسٹ کرتے ہوئے بعض چیزوں کو سینیٹائز کیا جاتا ہے اس وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ :) :) :)
 
مجھے دو مسائل پیش آ رہے ہیں، جو پہلے نہیں تھے۔
1۔ ’’ڈیلیٹ کی‘‘ ’’ری پلیس وِد فل سٹاپ‘‘ کا کام کرتی ہے اپنا نہیں۔
2۔ ’’بیک سپیس کی‘‘ کبھی کام کرتی ہے، کبھی نہیں کرتی۔
ایسا صرف اردو محفل فورم میں لکھتے ہوئے ہوتا ہے دیگر کسی ایڈیٹر (ورڈ، ایکسل، کورل، ان پیج وغیرہ) میں نہیں ہوتا۔
مجھے نہیں معلوم کہ یہ اپ گریڈنگ کا نتیجہ ہے یا میرے کمپیوٹر میں کوئی مسئلہ ہے۔

ارے ہاں! انگلش، اردو، عربی، آیت والا آپشن بھی تو نہیں ہے!!

نبیل اور ابن سعید
 
تو امید رکھیں کہ اس کو ٹھیک کر دیا جائے گا۔
ہمارا نہیں خیال کہ ایسی امید رکھی جانی چاہیے کیوں کہ ایسا دانستہ کیا ہے ڈیولپرز نے۔ آپ ایسے پیغامات کا اقتباس لے کے ان کے آگے پیچے سے اقتباس والا بی بی کوڈ ختم کر دیا کریں۔ :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
f
مجھے دو مسائل پیش آ رہے ہیں، جو پہلے نہیں تھے۔
1۔ ’’ڈیلیٹ کی‘‘ ’’ری پلیس وِد فل سٹاپ‘‘ کا کام کرتی ہے اپنا نہیں۔
2۔ ’’بیک سپیس کی‘‘ کبھی کام کرتی ہے، کبھی نہیں کرتی۔
ایسا صرف اردو محفل فورم میں لکھتے ہوئے ہوتا ہے دیگر کسی ایڈیٹر (ورڈ، ایکسل، کورل، ان پیج وغیرہ) میں نہیں ہوتا۔
مجھے نہیں معلوم کہ یہ اپ گریڈنگ کا نتیجہ ہے یا میرے کمپیوٹر میں کوئی مسئلہ ہے۔

ارے ہاں! انگلش، اردو، عربی، آیت والا آپشن بھی تو نہیں ہے!!

نبیل اور ابن سعید

اضافی بٹن انشاءاللہ جلد شامل کر دیے جائیں گے۔ فی الحال بنیادی ایڈیٹر کے مسائل کرنے پر کام جاری ہے۔ بیک سپیس میرے پاس کام کر رہی ہے البتہ ڈیلیٹ کی کا مسئلہ واقعی موجود ہے۔ میری کوشش ہے کہ اسے جلد ٹھیک کر سکوں۔
 
براہ مہربانی ڈرافٹ کے بٹن کا فائدہ اور طریقہ استعمال بتادیجیے۔
عام حالات میں ہر ایک منٹ بعد ڈرافٹ از خود محفوظ ہوتا رہے گا۔ لیکن کسی بھی وقت اس پر کلک کر کے خود سے محفوظ کیا جا سکتا ہے اور محفوظ ڈرافٹ کو حذف کیا جا سکتا ہے۔ ڈرافٹ محفوظ ہونے کی صورت میں کسی بھی کمپیوٹر سے چوبیس گھنٹوں کے اندر لاگن ہوں اور متعلقہ لڑی میں جائیں تو ایڈیٹر میں ڈرافٹ موجود ملے گا۔ یوں اچانک بجلی چلی جانے سے زیادہ سے زیادہ ایک منٹ کی تحریر ضائع ہوگی باقی محفوظ رہے گی۔ اس فیچر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ایک ہی لڑی کے کئی صفحات سے پیغامات کا اقتباس لینا ہو تو صفحہ بدلنے پر ایڈیٹر میں موجود پچھلا مواد محفوظ رہتا ہے۔ :) :) :)
 
عام حالات میں ہر ایک منٹ بعد ڈرافٹ از خود محفوظ ہوتا رہے گا۔ لیکن کسی بھی وقت اس پر کلک کر کے خود سے محفوظ کیا جا سکتا ہے اور محفوظ ڈرافٹ کو حذف کیا جا سکتا ہے۔ ڈرافٹ محفوظ ہونے کی صورت میں کسی بھی کمپیوٹر سے چوبیس گھنٹوں کے بعد لاگن ہوں اور متعلقہ لڑی میں جائیں تو ایڈیٹر میں ڈرافٹ موجود ملے گا۔ یوں اچانک بجلے چلے جانے سے زیادہ سے زیادہ ایک منٹ کی تحریر ضائع ہوگی باقی محفوظ رہے گی۔ اس فیچر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ایک ہی لڑی کے کئی صفحات سے پیغامات کا اقتباس لینا ہو تو صفحہ بدلنے پر ایڈیٹر میں موجود پچھلا مواد محفوظ رہتا ہے۔ :) :) :)
جزاکم اللہ خیرا۔:)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
زین فورو ایک کمرشل سوفٹویر جسے قیمتاً حاصل کرنا پڑتا ہے۔ اردو محفل فورم کا آغاز پی ایچ پی بی بی سے ہوا تھا جو کہ فری اور اوپن سورس ہے۔ ہم نے مختلف اوپن سورس فورم سوفٹویر کو نہ صرف ٹیسٹ کرکے دیکھا ہے بلکہ ان کے اردو پیکج بھی جاری کیے ہیں جنہیں استعمال کرکے متعدد اردو فورمز وجود میں آ چکی ہیں۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے ارتقاء کے بارے میں جاننے کے لیے اس ربط کا مطالعہ مفید رہےگا۔
ربط کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ایس ایم ایف کو آپ نے استعمال نہیں کیا۔ اگر کرتے تو زین فورو یا وی بلیٹن کی ضرورت نہیں تھی۔۔ یہ ربط ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔
http://www.forummatrix.org/compare/bbPress+miniBB+phpBB+SMF+vBulletin
 
ربط کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ایس ایم ایف کو آپ نے استعمال نہیں کیا۔ اگر کرتے تو زین فورو یا وی بلیٹن کی ضرورت نہیں تھی۔۔ یہ ربط ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔
http://www.forummatrix.org/compare/bbPress miniBB phpBB SMF vBulletin
برادرم اتنا حتمی فیصلہ تو صادر مت فرمائیں۔ آپ کو اندازہ بھی ہے کہ اردو ویب کی اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں کیا اہمیت ہے؟ یونیکوڈ اردو کے عمومی بلاگ، فورم، سی ایم ایس وغیرہ کی ارتقا میں اردو محفل اور اردو ویب کا کیا کردار رہا ہے؟ ایسے درجنوں موازنے درجنوں دفعہ دیکھے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ایس ایم ایف یا دیگر فورم سافٹوئیر کسی طور کم تر ہیں، سبھی کے اپنے اپنے مثبت و منفی پہلو ہیں۔ ہر کسی کی ضروریات و ترجیحات مختلف ہوتی ہیں اور انھیں بنیادوں پر مناسب پلیٹ فارم کا تعین کیا جاتا ہے۔ زین فورو کے انتخاب سے قبل اچھی خاصی ریسرچ کی گئی تھی۔ اور محفل کی انتظامیہ کو اس سافٹوئیر کا مستقبل تابناک محسوس ہوا اور یہ ہمارے بیشتر مسائل کا حل ثابت ہوا اس لیے اس کا انتخاب کیا گیا۔ :) :) :)
 
دھاگے کے شروع میں ”آلاتِ دھاگا“ کے نام سے جو آپشن ہے اس کے ذیل میں ایڈٹ ٹائٹل انگریزی میں لکھا ہے، اگر اس کی جگہ ”عنوان تبدیل کریں“ آجائے تو اچھا لگے گا۔
ویسے یہ اختیار صرف صاحبِ دھاگا کو ہے یا ہر ایک کو؟ نیز یہ اختیار کتنی دیر تک رہتا ہے؟
 
اب جائزہ لیں، امید ہے کہ ترجمہ نظر آ رہا ہوگا۔ یہ اختیار محض صاحب لڑی کو ملتا ہے۔ اس کا دورانیہ اتنا ہی ہوتا ہے جتنا ہر کسی کو اپنے مراسلے مدون کرنے کے لیے ملا ہوا ہے۔ اور یہ دورانیہ فی الحال غالباً ایک یا دو دنوں پر محیط ہے۔ :) :) :)
 
بہت شکریہ جناب! اب اچھا لگ رہا ہے۔
 
ہم نے دھاگہ، دھاگے اور دھاگوں کو لڑی اور اس کے مشتقات سے بدل دیا ہے۔ یہ کافی بڑی تبدیلی تھی جو سیکڑوں فقروں میں موجود تھی۔ نیز یہ کہ دھاگہ اور لڑی کے جنس بھی مختلف ہیں۔ لہٰذا کہیں کوئی فقرہ درست نہ محسوس ہو تو فوری مطلع فرمائیں۔ اس کے علاوہ فصاحت کے حوالے سے مزید بے شمار تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں "ختم" اور "ترک" کے مناسب استعمال، "محض" اور "فقط" کا جائزہ، نیز امالے اور جنس و عدد پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ احباب اپنی آرا سے نوازتے رہیں تاکہ اس ترجمے کو خوب سے خوب تر بنا کر زین فورو استعمال کرنے والے تمام خواہش مندوں کے لیے جاری کیا جا سکے۔ :) :) :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
برادرم اتنا حتمی فیصلہ تو صادر مت فرمائیں۔ آپ کو اندازہ بھی ہے کہ اردو ویب کی اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں کیا اہمیت ہے؟ یونیکوڈ اردو کے عمومی بلاگ، فورم، سی ایم ایس وغیرہ کی ارتقا میں اردو محفل اور اردو ویب کا کیا کردار رہا ہے؟ ایسے درجنوں موازنے درجنوں دفعہ دیکھے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ایس ایم ایف یا دیگر فورم سافٹوئیر کسی طور کم تر ہیں، سبھی کے اپنے اپنے مثبت و منفی پہلو ہیں۔ ہر کسی کی ضروریات و ترجیحات مختلف ہوتی ہیں اور انھیں بنیادوں پر مناسب پلیٹ فارم کا تعین کیا جاتا ہے۔ زین فورو کے انتخاب سے قبل اچھی خاصی ریسرچ کی گئی تھی۔ اور محفل کی انتظامیہ کو اس سافٹوئیر کا مستقبل تابناک محسوس ہوا اور یہ ہمارے بیشتر مسائل کا حل ثابت ہوا اس لیے اس کا انتخاب کیا گیا۔ :) :) :)
میں فیصلہ کرنے والا کون ۔۔۔ یہ محض میری رائے تھی کہ ذاتی طور پر میں نے ایس ایم ایف کو استعمال کیا اور بہترین پایا۔۔۔ زین فورو آپ استعمال کرتے ہیں۔ آپ بخوبی سمجھ سکتے ہیں آپ کی ویب سائٹ کی ضروریات کیا ہیں۔۔۔
اپ گریڈیشن میں کی جانے والی تبدیلیاں ہمیں بھی اچھی لگ رہی ہیں۔۔۔ اپ گریڈ مبارک ہو!
 
تنوع اچھی بات ہے۔ اور خوشی ہے کہ اردو کمیونٹی ایک سے زائد چیزوں سے مستفید ہو رہی ہے اور ویب پر اردو کی حیثیت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ :) :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ربط کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ایس ایم ایف کو آپ نے استعمال نہیں کیا۔ اگر کرتے تو زین فورو یا وی بلیٹن کی ضرورت نہیں تھی۔۔ یہ ربط ملاحظہ فرمائیے ۔۔۔
http://www.forummatrix.org/compare/bbPress miniBB phpBB SMF vBulletin

ایس ایم ایف کو ہم نے نہ صرف آزما کر دیکھا ہوا ہے بلکہ اس کا اردو پیکج بھی جاری کیا تھا جسے کئی اردو فورمز پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ بہرحال آپ اپنی رائے کا حق رکھتے ہیں۔ اگر آپ کو ایس ایم ایف بہترین لگتی ہے تو بے شک اس کا استعمال کریں۔
 
ہم پہلے کیا کرتے تھے اس کا استعمال ۔۔۔ وہ قصہ پارینہ ہوچکا ’’ایک دفعہ کا ذکر ہے‘‘ والی کہانیوں کی طرح ۔۔۔ اب تو ورڈ پریس کے بخیے ادھیڑنے میں لگے ہیں۔۔
 
Top