زندگی زندہ دلی کا نام ہے
مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
زندگی وہی ہے جو زندہ دلی سے عبارت ہو، دل نہ رہے تو انسان کے لئے دنیا کی ہر نعمت کا مزہ ختم ہوجاتا ہے۔ وہ جو ناصر نے کہا تھا کہ اپنا دل اداس ہو تو لگتا ہے کہ شہر سائیں سائیں کررہا ہے۔
اور پھر بقولِ اقبال :
دنیا کی محفلوں سے اکتا گیا ہوں...
کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے میں فورم پہ بھی نہیں آسکا اور نہ ہی آپکو جواب دے سکا جس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
سید اور شاہ لکھنے کی بجائے ہم مخدوم لفظ استعمال کرتے ہیں۔
کسی سے بات کی جائے تو ہر کوئی لاتعلق ہوجاتا ہے۔ کہتے ہیں ہمارا کیا۔
فلاں چوہدری کی ، خان کی ، وڈیرے کی ، مخدوم کی، تھانے دار کی بات مان لی ہوتی تو یہ ظلم نا ہوتا۔ اب ہم کیوں پنگا لیں ان سے۔
ہم سب ملکر بہت کچھ کر سکتے ہیں لیکن ہم میں ہمت نہیں۔
میں چھوٹی سی مثال دیتا ہوں۔
ہمارا بجلی کا بل آج سے تقریباً پانچ ماہ قبل آیا 51000 ہم نے واپڈا کے خلاف عدالتی کاروائی کی۔ عدالت نے نوٹس بھیجا ان کو، بجائے وہ عدالت میں پیش ہونے کے انھوں نے اگلے مہینے مزید اتنا بل بھیج دیا۔
وجہ صرف یہ تھی کہ ریڈر کو 1000 روپے نہیں دیتے تھے ہر ماہ اس لئے اوور بلنگ۔...
مایوسی تو پیدا ہو چکی ہے، جو آجکل کے حالات ہیں۔
میرا مقصد یہ کہنا ہے کہ ہمیں برائی کا ساتھ چھوڑ کر اچھائی کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ موجودہ حالات سے نمٹا جاسکے
محترم فقیر شکیب احمد بھائی میرا مقصد یہ کہنا نہیں کہ اردو محفل کے ارکان ایسے ہیں یا تمام لوگ ایسے ہیں۔ میرا مقصد یہ بتانا ہے کہ ہمارا معاشرہ ایسا بن گیا ہے، معاشرے میں کچھ اچھے لوگ ہوتے ہیں آپ کی طرح تو کچھ برے بھی ہوتے ہیں ہماری طرح۔
اور دنیا کا اصول ہے کے اچھے لوگوں کی اچھائیاں پسِ پشت ڈال کر...