نور اللغات اور فرہنگ آصفیہ میں اگرچہ کُتّا ہی لکھا ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ خاص اس مقام پر یہ لفظ کس معنی میں استعمال ہوا ہے۔
کُتک اور کُتکا دونوں کا معنی انہی دونوں لغات میں موسل بتایا گیا ہے جو مسالہ کوٹنے والے ڈنڈے کو کہا جاتا ہے۔ اس اعتبار سے ظاہر ہے کہ کُتکا یا کُتک دھوبی کے ڈنڈے پر بھی...
ایک ستم اور لاکھ ادائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے
ترچھی نگاہیں، تنگ قبائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے
ہجر میں اپنا اور ہی عالم ، ابرِ بہاراں، دیدۂ پر نم
ضد کہ ہمیں وہ آپ بلائیں، اُف ری جوانی ہائے زمانے
اپنی ادا سے آپ جھجکنا، اپنی ہوا سے آپ کھٹکنا
چال میں لغزش ،منہ میں حیائیں، اُف ری جوانی...
ان کا انداز تحقیق یقینا بہت شاندار تھا۔ایک ایک جملہ عقل وفکر کی میزان میں تلا ہوا ہوتا تھا۔مجھے ان میں اور مولانا غلام رسول مہر میں ایک ہی روح کار فرما دکھائی دیتی ہے۔مولانا مہر کا انداز نگارش بھی اتنا نپاتلا ہوتا تھا کہ سید عطاءاللہ شاہ بخاری بغرض تحسین کہا کرتے تھے کہ مہر جھوٹ کو بھی سچ ثابت...
ہا،کیا طنطنہ اور شکوہ تھا اس آدمی کا،فقیری میں شاہی کرنے والا درویش خدامست،لگتا ہے اللہ نے برصغیرکے تمام بڑے آدمی چالیس پچاس کی دہائی سے پہلے ہی پیدا کر دیے تھے،اور اب ہمارے حصے میں صحرائی بگولوں کے علاوہ کچھ باقی نہیں بچا۔آغا جی کی ایک نظم کا عنوان ہے "میں کسی اوقاف کا ملا نہیں" کہیں سے تلاش...