Recent content by رضوان راز

  1. رضوان راز

    ہرلفظ میں اک جہاں آباد ہے

    ہرلفظ میں اک جہاں آباد ہے احمد حاطب صدیقی (ابونثر) قابلِ احترام اساتذۂ کرام!تیسری تدریسِ اُردو کانفرنس کے انعقاد پر”پاکستانی تنظیمِ اساتذہ برائے تدریسِ اُردو“ کو دلی مبارک باد۔ آپ کی اس تنظیم کے نام کا مخفف ”پتا بتا“ خاصا معنی خیز ہے۔ اس مخفف میں بھی معانی کا ایک جہاں آباد ہے۔گویا اس تنظیم...
  2. رضوان راز

    پنجابی جملے تے اونہاں دا ترجمہ ( پنجابی جملے اور ان کا ترجمہ )

    اردو ترجمے میں کھرکنا کی بجائے کھریرا لکھنا بہتر ہو گا ۔
  3. رضوان راز

    عام استعمال کے الفاظ کے درست ہجے

    جی نہیں، خاک سار کے علم میں ایسا کوئی لفظ نہیں ۔ یعنی حاصلِ کلام یہ کہ • اردو زبان میں ایسا کوئی لفظ نہیں جس کا پہلا حرف ساکن ہو ۔ • اس لیے ہم دیگر زبانوں کے ایسے الفاظ کو مشرف بہ اردو کرنے کے لیے ان پر الف کا اضافہ کرتے ہیں۔ • اس عمل کے پیچھے کوئی لسانی معذوری کار فرما نہیں ہے۔ جیسے...
  4. رضوان راز

    عام استعمال کے الفاظ کے درست ہجے

    اصلی انگریزی تلفظ کے قریب تر کی بجائے اگر بعینہٖ وہی تلفظ ہو تو زیادہ مناسب نہ ہوگا؟
  5. رضوان راز

    عام استعمال کے الفاظ کے درست ہجے

    حضرت یہ ہی تو مدعا ہے کہ "س" پر زبر کیوں؟ "س" مفتوح کیوں؟ سیدھے سبھاؤ ساکن کیوں نہیں؟ جیسے انگریزی میں س ساکن ہے۔
  6. رضوان راز

    عام استعمال کے الفاظ کے درست ہجے

    اپنی بات کو واضح کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ہم white کو اردو میں وائٹ لکھتے ہیں نہ کہ وہائٹ۔ یعنی کسی دوسری زبان کا لفظ اردو میں لکھتے ہوئے اس کے ہجوں کے قائم مقام حروف لکھنے کی بجائے اس کے تلفظ کو مقدم رکھا جاتا ہے۔ تاکہ اس لفظ کو درست ادا کیا جا سکے۔ جب کہ زیرِ بحث صورت میں کسی لفظ کا تلفظ یک...
  7. رضوان راز

    عام استعمال کے الفاظ کے درست ہجے

    مرشدی اردو الفاظ میں پہلا حرف ساکن نہیں ہوتا لیکن سکول ، سمال،سمائل ،سٹیشن ،سٹیج وغیرہ تو انگریزی زبان کے الفاظ ہیں تو انہیں جوں کا توں لکھنے میں کیا حرج ہے؟ انگریزی لفظ سکول کا تلفظ اِس - کُول کیوں کیا جاتا ہے؟
  8. رضوان راز

    عام استعمال کے الفاظ کے درست ہجے

    اسکول کو سکول لکھنے میں کیا قباحت ہے؟ کیا "الف" کا "س" سے پہلے موجود ہونا لازمی ہے؟ کیا اس کے متعلق کوئی قاعدہ موجود ہے؟ رہنمائی فرمائیے۔
  9. رضوان راز

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    لاہور میں عموماً کسی سڑک کنارے ڈا چی اور ڈاچی والا، ہر دو اپنے شِیر خوار اور پورے خاندان سمیت موجود ہوتے ہیں۔ ثانی الذکر کے اہلِ خانہ اول الذکر کا دودھ فروخت کرتے پائے جاتے ہیں۔
  10. رضوان راز

    چھتر تھوہر

    بوہت ودھیا ویر جی
  11. رضوان راز

    امید بہار

    بجا ارشاد نقیبی صاحب
  12. رضوان راز

    عالمِ وحشت میں جب لکّھا.......

    عالمِ وحشت میں جب لکّھا....... احمد حاطب صدیقی ابونثر کچھ بھی کرلو، لکھنے والے اِن شاء اللہ کو ’انشاء اللہ‘ لکھنے سے باز نہیں آئیں گے۔ السّلامُ علیکم کو بھی ’اِسلام وَعلیکم‘ لکھنا عام ہوتا جارہا ہے۔ ثقہ ثقہ لوگ لکھ رہے ہیں۔ کیا عجب آگے چل کر یہی املا درست مانا جانے لگے اورجو درست ہے اُس کو...
  13. رضوان راز

    علمی و ادبی لطائف

    ایک دفعہ رمضان کے مہینے میں مرزا غالب نواب حسین مرزا کے ہاں گئے اور پان منگوا کر کھایا- مرزا صفدر علی بھی موجود تھے- انہوں نے متعجب ہوکر پوچھا: "قبلہ آپ روزہ نہیں رکھتے؟" مرزا غالب مسکرا کر بولے: "شیطان غالب ہے-"
  14. رضوان راز

    علمی و ادبی لطائف

    امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے امریکہ اور یورپی ممالک کے درمیان تعلقات میں مشکلات پر ایک کتاب لکھی جس کا نام تھا : . The Troubled Partnership . یہ کتاب امریکہ کے تمام مقامات پر بہت کم بکی۔لیکن حیرانی اس بات پر ہوئی کہ ایک شہر کے ایک بک سٹور میں بہت زیادہ بکی۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ اس دکان...
  15. رضوان راز

    علمی و ادبی لطائف

    علامہ نیاز فتح پوری زیادہ تر سایئنٹفک فلمیں پسند کرتے تھے۔عائشہ خان نے ایک بار پوچھا " آپ رومانی فلمیں کیوں نہیں دیکھتے؟" تو بولے " رومان کیا جاتا ہے ،دیکھا نہیں جاتا"
Top