عارف صاحب، جو دھاگہ شروع کیا گیا تھا، وہ صرف سوات کے چند تاریخی دستاویزات اور تصاویر کے لئے تھا۔ یہی تمام ہم فیس بک پر دوستوں سے شئیر کر چکے تھے۔ آپ کو چاہئے تھا کہ جواب میں آپ بھی کسی تاریخی ریاست کے ایسی تصاویر دیتے۔ لیکن مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ آپ ہماری پوسٹس کو صرف تفریح طبع سمجھ رہے ہیں۔...
میں کسی طور عارف کریم صاحب سے متفق نہیں ہوں۔ سوات خیبرپختون خواہ کا واحد علاقہ ہے جہاں خواندگی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ویسے یہاں بھی مجھے وہی مایوسی ہوئی جو فیس بک پر کسی بھی پوسٹ پر ملنے والے فضول کمنٹس سے ہوتی تھی۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہاں مزید وقت گزار سکوں گا۔
والئ سوات اپنی رعایا کی املا کا بھی خیال رکھتے تھے ۔:) اس حکم نامہ میں درج ہے کہ ذیل کے الفاظ کو جو بھی لکھے صحیح تلفظ سے لکھے، غلط نہ لکھے۔ یعنی صاحب کو صیب نہ لکھے اور معصوم کو ماشوم نہ لکھے۔
میں نے اسکا ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر کوئی غلطی ہو گئی ہو تو تصحیح فرما دیجئے گا۔
ترجمہ: یہ میرا حکم ہے۔
1۔ جس کی بھی شادی ہو۔ وہ شادی کے بعد کھانا کھلائے گا(میرے خیال میں یہاں مراد ولیمے سے ہے اور ولیمے سے قبل کھلانے کی ممانعت ہے)۔ اگر شادی نہیں ہوئی تو کوئی بھی کھانا نہیں کھلائے گا۔ ہر...
جناب منصور مکرم صاحب۔ میں اس وقت کراچی میں ہوں۔ لیکن حالات کے بارے میں جو بات آپ نے کہی ہے، میرے خیال میں ایسا نہیں ہے۔ بہرحال میں اپنے ذرائع سے کنفرم کرکے آپ کو یہاں آگاہ کر دونگا۔