ذیشان بھائی ! انگریزی فونٹ کوئی اچھا سا شامل کیجئے گا اگلی اپڈیٹ میں۔ موجودہ فونٹ اردو کے حروف سے بڑا معلوم ہوتا ہے۔اور کیا تاریخ والا فیچر بھی ایڈ ہو سکتا ہے اگلی اپڈیٹ میں؟
بہت بہترین خط بنا رہے ہیں۔ کچھ ضروری باتیں بتانا چاہوں گا۔ لفظ عشق میں ش کی درمیانی شکل تبدیل کیجئے ، و اور ہ کے دائروں میں فرق ہے انہیں درست کرنا ہو گا۔ اسی طرح ر اور و کے پاؤں ایک طرح کے بنائیے ۔
اگر ممکن ہو تو تمام اشکال کا ایک نمونہ دکھائیے تاکہ مزید بہتری لائی جا سکے۔
کورل اور السٹریٹر میں تو ممکن ہے ہی مگر میں فونٹ کریئٹر کے گلف ٹرانسفارم آپشن کی بات کر رہا ہوں۔ جیسے اس میں فونٹ بولڈ اٹیلک کرنے کی آپشن ہیں ۔ کیا اسی طرح کا ڈاٹڈ لائن ایکشن بنانا ممکن ہے جو ایک ہی بار پورے فونٹ پر اپلائی ہو سکے؟
عارف بھائی! کیا کسی فونٹ ایڈیٹر میں ایسی کوئی آپشن ہے جو لائن کو نقطہ دار میں کنورٹ کر دے۔ اگر ایسا ممکن ہوا تو اس کا نقطہ دار ورژن بنانا نہایت آسان ہوگا۔
بہت شکریہ شکیب بھائی! آئندہ صرف متعلقہ سوالات کا حل ہی لکھا کروں گا۔
اُو“ اور”اُ“ کی ماترا میں فرق تصویری طور پر بھی دکھا دیں۔ اسے شاید میں ٹھیک سے سمجھ نہیں پایا۔
مبارک باد کا سارا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔ آپ نے ما شاء اللہ بہت ہی خوبصورت انداز سے سلسلہ شروع کیا ہے۔ جو کافی آسان ثابت ہوا ہے خاص...
شکیب بھائی ! ہم اتنے بھی ایکسپرٹ نہیں۔ ;) باقی آپ ماشاء اللہ بہت اچھا سکھا رہے ہیں۔ انشاء اللہ مزید بہتری آئے گی۔ آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں۔
میں سبق نمبر 1 میں دھ کی مشق دوبارہ کروں گا۔ اور پھر مشق نمبر 2 بھی ارسال کروں گا۔ انشاء اللہ
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ کچھ سال پہلے میں بھی ہندی حروف تہجی سیکھنا شروع کئے تھے مگر پھر دیگر مصروفیات کی وجہ سے اس پر مزید توجہ نہ دے سکا۔ اب یہاں پر کچھ مشق بھی ہو جایا کرے گی اور غلطیوں کا ازالہ بھی ۔
شکیب بھائي کے لیے ڈھیروں دعائیں۔