محفلین کی کہانی۔۔۔۔ تصویروں کی زبانی

یوسف-2

محفلین
سچی بات ہے کہ فوٹو شاپ نے نکما کردیا
آپ نے خوب ترجمانی کی ہے :)
آپ کا مشاہدہ بہت اچھا ہے ماننا پڑے گا
نہ مان کر تو دیکھیں۔ ابھی تو ہر ایک کی صرف ایک تصویر ہی لگائی ہے مقدس بہنا نے۔ پھر کہیں ہر ایک کی الگ الگ فوٹو گرافک ایگزی بیشن ہی نہ لگادیں۔ پھر تو ہم لوگ یہاں ایک دوسرے کو ’’منہ دکھانے‘‘ کے بھی قابل نہ رہیں گے :)
 

یوسف-2

محفلین
دوست بھیاا​

stock-photo-cute-little-boy-in-graduation-gown-thinking-74022610.jpg

پڑھ پڑھ کر تو میں نے بوڑھا ہو جانا ہے​
اور بوڑھا ہوکر پڑھنے کے علاوہ کچھ کرنے کے قابل ہی نہیں رہنا۔
 

یوسف-2

محفلین
*ساجد* بھیاا​

baby%20typing.jpg
میں بھی ذرا ٹائپنگ کر لوں۔ بچوں نے پہلے ہی سارے پیپر پھاڑ دئیے میرے​
لیکن اس کے لئے ڈانسنگ اسٹیپ بھی سیکھنا پڑے گا ساجد بھیا۔ ٹائیپ رائٹر کا سخت کی بورڈ چلانے کے لئے اس کے اوپر ڈانس جو کرنا ہوگا
 

یوسف-2

محفلین
انتہائی خوبصورت کاوش ہے اور کردارنگاری کا تو جواب ہی نہیں ۔ مجھے تو یقین ہی نہیں ہوتا کہ ہماری اتنی معصوم سی بہنا نے کیسے یہاں کے اراکین کے بارے میں صحیح صحیح اندازے لگائے ہیں ۔ مثلاً عثمان کے بارے یہ خیال کیسے پیدا ہوا کہ موصوف کوئی بھی دھاگہ کھولنے سے بھاگتے ہیں ۔ اس کے لیئے تو انتہائی اعلیٰ قسم کی جاسوسی کی ضرورت ہے ۔ مجھے لگتا ہے اس کے پیچھے کسی " جاسوس" کا بھی ہاتھ موجود ہے ۔ بس اللہ کرے کوئی غیر ملکی ہاتھ نہ ہو ۔ ;)
جی ہاں! یہ معصوم سی بہنا، صرف معصوم ہی نہیں بلا کی ذہین بھی نکلیں ۔ ماشاء اللہ
اللہ کرے زورِ کی بورڈ اور زیادہ :)
 

یوسف-2

محفلین
بہنا مقدس بہت بہت مبارک۔ بہت ہی اچھی سلیکشن ہے۔ کمال تو یہ کہ محفلین کی پوسٹوں سے آپ نے ان کی شخصیت کا خوب اندازہ لگایا اور بڑی محنت اور جانفشانی سے کام کیا۔ تصاویر کا انتخاب بہت خوبصورتی سے کیا گیا ہے لیکن اس پر تبصرہ تو واہ کیا کہنے۔۔۔۔ ۔ یقین جانیں چودہ چاند لگا رہا ہے۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ دس رعایتی چاند۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے داد قبول کیجئے۔ سدا خوش رہیں۔
آپ اپنے ’’رعایتی چاند‘‘ واپس لے جائیں بھائی۔ مقدس بہنا نے جو چار چاند لگائے ہیں، وہی کافی، بلکہ کافی سے بھی زیادہ ہیں:grin:
 

یوسف-2

محفلین
بہت دلچسپ :happy: :happy:

کس کی کتنی محنت ہے اس انتخاب اور پیشکش میں ؟ :happy:
کہیں اُن پردہ نشینوں میں خود آپ کا نام شام تو شامل نہیں :) کہیں آپ کا مطلب یہ تو نہیں کہ یہ فرد واحد کے بس کی بات نہیں جو مقدس بہنا نے تن تنہا کردکھا یا ہے۔:)
 

یوسف-2

محفلین
آئیڈیا جس کا بھی ہے وہ مجھے آئیڈیا لوجی میں پی ایچ ڈی پروفیسر لگتا ہے۔ بہت ہی زبر دست اور انوکھا آئیڈیا ہے اور مقدس بہن نے بڑی خوبصورتی اور جانفشانی سے اسے نبھا کر بھی دکھا دیا ہے۔ یہ ایک تخلیقی ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔
کسی اور کے آئیڈیا میں اتنا خوبصورت رنگ نہیں بھرا جاسکتا۔ مجھے یقین ہے کہ آئیڈیا بھی مقدس بہنا کا خالص اپنا اور ذاتی ہوگا جو انہوں نے کہیں سے چُرایا ہوگا :grin:
 

یوسف-2

محفلین
ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ جو جی چاہے شریک محفل کریں۔ صرف اتنی گزارش ہے کہ زمرے اور دھاگے کا خیال رکھیں۔

تصاویر والے زمرے میں جتنی جی چاہے تصاویر پوسٹ کریں، کوئی پابندی نہیں ہے۔

اگر کچھ سمجھ میں نہ آئے تو بلا تکلف پوچھ سکتے ہیں۔
عبد العزیز افضل بھیا کو اردو املا کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ ایک سطر تین چار سے زیادہ غلطیاں نہ کریں تو بہتر ہو :D
 

یوسف-2

محفلین
یوسف ثانی بھائی ۔ آپ نے تو کمال ہی کر دیا ہے بلکہ آپ کے کمال نے اس دھاگہ میں نیا جمال پیدا کر دیا ہے۔ سدا خوش رہیں۔
کمال اور جمال تو میرے دو ماموؤں کا نام ہے، آپ کو کیسے پتہ چلا کہ میرا کمال اور جمال دونوں سے تعلق ہے ۔ ہاہاہا
 

یوسف-2

محفلین
ما شا ء اللہ مقدس بہنا!
کیا کہنے آپ نے تو واقعی کمال کر دکھا یا ہے۔ نیٹ فورمز کی دنیا میں گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہے، لیکن اتنا خوبصورت اور بامعنی پُر مزاح دھاگہ کبھی نہیں اور کہیں نہیں دیکھا۔ سچ مزا آگیا۔ گو کہ میں زیادہ تر محفلین کو ذاتی طور پر نہیں جانتا ہوں، اس کے باوجود لطف آگیا اور ان کے بارے میں آگہی بھی ملی۔ شاباش بہنا شاباش۔ اللہ کرے زور قلم اور زور انتخاب اور زیادہ۔ سدا خوش رہیں۔:grin:
 
Top