کون ہے جو محفل میں آیا ۔61

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
سعود بھیاااااا! آپ آگئے، کتنی سونی تھی محفل آپ کے بغیر، اگرچہ بہنوں اور بھائیوں نے اپنے اپنے رنگ تو بھرے مگر آپ تو سب کے دلارے بھیا ہیں ناں۔ :)
ویسے نہ چاہتے ہوئے بھی ہم خود کو یہ کہنے پر مجبور پارہے ہیں کہ پہلے اپنے امتحان کی بھرپور تیاری کریں بلکہ سارا وقت اسی کو دیں اور امتحان سے فراغت کے بعد دہری خوشی کے ساتھ محفل میں شرکت کریں، یعنی ایک تو بھرپور تیاری کے نتیجے میں بہترین امتحان، دوسرے کچھ عرصہ بعد ملنے کی جو خوش ہوتی ہے۔ :)

ہم کہیں نہیں جا رہے اتنی دلاری پریوں اور اتنے عزیز دوستوں سے بھری پری اس محفل کو چھوڑ کر۔ :)
 
شب بخیر، اللہ حافظ۔

سونے سے پہلے مسکرانا ہے اور کل آئیں تو کوئی ایسی خبر ساتھ لائیں جس میں آپ کی ذات سے کسی کو خوشی ملی ہو۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top