محسن حجازی کہاں ہیں؟

بلال

محفلین
فیصل قریشی بھائی آپ کے دستخط میں دیا ہوا لنک کام نہیں کر رہا۔۔۔

زین کیا آپ کا ہی پرانا آئی ڈی زین زیڈ ایف تھا

باقی ماوراء کو تو ایوارڈ ملنا چاہئے کیونکہ شاید یہ دنیا کی پہلی لڑکی ہے جس نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ بڑی ہو گئی ہے۔
 
بلال

محفلین
لگتا ہے سب چلے گئے اس لئے میں بھی چلتا ہوں۔ باقی محسن حجازی بھائی کی تلاش جاری ہے۔
 
زین

لائبریرین
جناب غائب نہیں بلکہ یہاں محفل کے ارد گرد ہی ہوتا ہوں۔ پڑھتا ہوں، ہنستا ہوں، عجیب عجیب بحث برائے بحث بھی پڑھتا ہوں۔ بس پوسٹ کم ہی کرتا ہوں کیونکہ میں محفل کے مفتیان سے بحث کرنے کی بجائے اب چپ رہنا ہی بہتر سمجھتا ہوں۔

بات تو آپ کی ٹھیک ہے کہ پاکستان میں جس کام کو ٹالنا ہو اس کے لئے کمیٹی بنا دی جاتی ہے۔ چلیں ہم کمیٹی نہیں بناتے بلکہ اس کام کے لئے محفل کے تھانے سے رجوع کرتے ہیں۔ اب آپ بتائیں کہ سب مل کر تھانے چلیں یا پھر تھانیدار کو یہاں بلوا لیں۔

تھانے دار کو بلاولیجئے ۔۔۔ لیکن دودھ پتی کا بندوبست کرنا نہ بھولئے گا ۔

مجھے تو لگتا ہے "غائبیں" کے خلاف کریک ڈائون کرنا پڑے گا۔:grin:
 
تیشہ

محفلین
کیا ہے ناں کہ محسن بھانجا بھی رابطے میں تھے فون پے ، مگر ایک ، دو مہینے ہوئے میں نے سبھی کو فون کرنا کم کیا ۔۔ اسلئے میرا رابطہ کچھ عرصہ سے تھوڑا کم ہوا ہے ۔۔، ورنہ میں رابطے رکھتی ہوں سبھی کی خیر خبر ہوتی ہے ۔۔ مگر میاؤں جی جب یہاں پہنچ آئے ہیں تو میرے میسنجرز ، اور فون کم ہوئے ، :worried:
مگر میں کال کرلوں گی محسن بھانجے کو ،، اگر تو موبائل انکے پاس ہوا اور آن ہوا اور محسن بھانجے نے اٹھا بھی لیا تو پتا چل جائے گا ، مگر میرا اپنا خیال ہے کہ کیا پتا وہ دیارِ مطلب پردیس کو نہ نکل گئے ہو، میرے سے جب آخری بات چیت ہوئی تھی تو انہوں نے مجھے یہی بتایا تھا کہ میں کوشیش میں ہوں شاید سعودیہ ، یا انگلینڈ یا کسی بھی ملک میں جانے کی ۔۔ تو کیا پتا وہ واقعی نکل چکے ہو :worried: اگر ہوتے تو میرے میسج کا آنسر ضرور کرتے ہیں ، اور مین نے کتنے دنوں سے فیس بک پے میسج چھوڑا ہوا ہے عرصہ ہوا کوئی آنسر نہیں مطلب وہ نیٹ یوز نہیں کررہے شاید ۔۔۔
ورنہ انکی خالہ (سگی خالہ `) کی بات چیت مجھ سے ہے فون پے وہ بھی یو ۔ کے میں ہی ہوتیں ہیں عدیلہ خالا ، انکے پاس میرا نمبر ہے اور دو ،بار انہوں نے کال بھی کی ، میں نے بھی کی تھی ، تو محسن بھانجے سے اگر رابطہ ہوگیا کچھ معلوم ہوگیا تو بتادوں گی ۔ ورنہ عدیلہ سے رابطہ جب ہوا تو پوچھ لوں گی ۔
اب اگر آپ سب کو جاننا ہی ہے تو انکی بہن سارہ پاکستان بھی تو آتی جاتیں ہیں ناں تو ان سے کیوں ذ پ کرکے پوچھ لیا جائے بلال ؟
کیا پتا وہ کچھ بتا سکیں ۔
 
arifkarim

معطل

ہمم، :( :( :( پاکستان کا سرمایہ مجبوراً ملک بدر ہو رہا ہے :noxxx:
 
الف عین

لائبریرین
محسن کی غیر حاضری واقعی تشویش کن ہے.. ان کی بہن بھی تو یہاں ہیں، ان سے معلوم کیا جائے.یا وہ بھی غائب ہیں. اس وقت یاد نہیں آ رہا کہ ان کی بہن کون ہیں.
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم دوستو!
کافی دن سے ہوئے اپنے محسن حجازی بھائی کہیں نظر نہیں آئے۔ ایں چہ چکر است؟ مجھے فارسی نہیں آتی لیکن یہ فقرہ محسن بھائی سے کچھ کچھ سیکھ ہی لیا ہے۔ باقی محسن بھائی اگر آپ یہ پیغام خود پڑھیں تو اپنے بارے میں کچھ بتائیں کہ کیا ہو رہا ہے اور محفل سے کہاں گم ہیں؟
اس کے علاوہ اگر کوئی دوست محسن حجازی بھائی کے بارے میں جانتا ہو تو ضرور بتائے۔
محسن بھائی جلدی سے محفل پر آئیں کیونکہ ہم آپ کو بہت مس کر رہے ہیں۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

صاحب ابھی ابھی محسن کش چنگیزی ۔۔ میرا مطلب ہے محسن حجازی صاحب سے فون پر بات ہوئی ہے وہ مصروف ہیں،
مگر ابھی حاضر ہوجائیں گے ۔۔ یاد رہے کہ کہ ہم نے دھمکی دی ہے تب وہ آنے پر آمادہ ہوئے ہیں ۔۔
 
مجھے بھی محسن صاحب کی غیر حاضری کی تشویش تھی اب چلو شکر ہے کہ ظہور سولنگی صاحب نے تصدیق کردی کہ بندہ جہاں‌پر ہے خیریت سے ہے اللہ سے یہی دعاہے کہ ہمارے محفلیں غیر حاضر اور حاضر حضرات کو جہاں‌بھی ہو خوش اور سدا آباد رکھے ۔ آمین
 
محسن حجازی

محفلین
اسلام وعلیکم!
ہم اپنی بابت اعلان گمشدہ بھی شاید دیکھ نہ پاتے وہ تو بھلا ہو م م مغل صاحب کا کہ انہوں نے جرس ہاتف بروئے کار لاتے ہوئے ہمیں جگایا :grin:
ہم جناب ادھر ہی ہیں تاہم کچھ کش مکش کہہ لیجئے یا تگ و دو کہہ لیجئے، میں مصروف ہیں۔
ماورا کو آن لائن دیکھا تھا۔ ماسی فیس پر میں بہت ہی کم جاتا ہوں کسی کہ کہنے پر پروفائل بنا لی تھی تب سے بس کبھی کبھار ہی جانا ہوتا ہے۔
محب علوی بھی آن لائن پائے گئے کوئی دو چار روز قبل۔

غیر حاضری کی سب سے بڑی وجہ مصروفیت کے علاوہ یہ بھی ہے کہ ہمارے پر کچھ کہنے کو نہیں بچا۔ یا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کہنے سننے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر آپ ہماری کل تحاریر کا جائزہ لیجئے تو آدھی سے زیادہ سیاست سے متعلق نظر آئیں گی تاہم پچھلے ایک سال میں ہم ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ ملکی حالات میں جس قدر بگاڑ آیا ہے، یا یوں کہہ لیجئے کہ ہماری شاید توقعات زیادہ رہیں، لیکن ان سب کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمیں کچھ کہنا سننا فضول محسوس ہونے لگا۔ یہیں محفل کے ایک رکن نے ہمیں کراچی کے ایک روزنامے میں لکھنے کی دعوت دی جو ہم نے بصد تشکر قبول کی تاہم قلم اٹھانے پر خیال یہ آیا کہ فقط نوحہ گری کیوں ٹھہرے مقدر مرا۔ کیوں نہ میدان عمل پر توجہ مرکوز کی جائے۔ شکوہ ظلمت شب سے تو بہتر تھا اپنے حصے کی شمع جلاتے جاتے۔

ديگر نصف تحاریر ہماری ایں چکر است کی ذیل میں آتی ہیں جن کی بابت ہم خود انگشت بدنداں ہیں کہ ہم کو کون لکھ کر دے جاتا رہا :grin:
تاہم وہ صاحب جن سے ہم اپنی تحاریر لکھوایا کرتے تھے، معلوم ہوتا ہے کہ ہم ان کے سانحہ ارتحال سے بھی بے خبر ہیں تاہم اثرات باقی ہیں کہ کچھ'لکھ' نہیں پاتے :grin:

کوشش ہوگی کہ باقاعدگی سے حاضر ہوتا رہوں۔

آپ سے احباب کی محبتوں کے لیے تہہ دل سے مشکور،
محسن حجازی
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اگر اب بھی محسن بھائی نا آتے تو میں کیا کر سکتا تھا :(

شکر کرو میرے آنے سے پہلے پہلے ہی آپ یہاں آ گے ورنہ میں نے رونا شروع کر دینا تھا :grin:

بہت خوشی ہوئی محسن بھائی آپ کو یہاں دیکھ کر کافی دنوں سے آپ کی باتیں ہو رہی تھی اور اب بلال بھائ نے آپ کے لیے اعلان بھی کر وا دیا جس کی وجہ سے آپ یہاں دستیاب ہو گے شکریہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی خفاطت میں رکھے آمین
 
Top